تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ریاست مدینہ کے دعویدار عملی اقدامات میں تاحال ناکام ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران کام ریاست مدینہ کے برعکس کررہے ہیں اور نام ریاست مدینہ کا استعمال کررہے ہیں جوکسی درجہ میں بھی قرین قیاس نہیں ہے۔گزشتہ روز جامع مسجد حنفیہ صراط الجنہ رحمن گلی نشتر ٹاؤن لاہورمیں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قیام ملک کے اصل مقصد اسلامی نظام سے مجرمانہ اغماض برتاجس کی وجہ سے ہم مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر لادینیت پھیلائی جارہی ہے،قادیانیت کو پنپنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آرمی ایکٹ میں تبدیلی کے لیے حکومت اور اپوزیشن اکٹھی ہوگئی لیکن عوامی مسائل کے حل اور قوم کی بہتری کے لیے بھی حکومت اور اپوزیشن اکٹھی ہوجائے توزیادہ خوش آئند ہوگا۔انہوں نے کہاکہ توہین رسالت کے مرتکبین کو امریکی دباؤپر رہاکیاجائے تو کہاجاتاہے کہ عدالت نے رہاکیالیکن پرویز مشرف کو سزا عدالت دے تو اس پر تنقید کی جاتی ہے اور شور مچایاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلوں کا احترام سب کے لیے برابرہے اورہوناچاہیے۔عبداللطیف خالدچیمہ نے بعدازاں مرکزی دفتر احرار نیومسلم ٹاؤن لاہورمیں اپنی جماعت کے رہنماؤں اورکارکنوں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مجلس احراراسلام کی منزل حکومت الہٰیہ کا قیام ہے جبکہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماراایمان ہے،انہوں نے کہاکہ مارچ میں ملک بھر میں شہداء ختم نبوت کانفرنسز کا اہتمام کیاجائیگا۔عبداللطیف خالد چیمہ آج ہفتہ کو بعد نماز ظہرجامع مسجد خضراء سمن آباد لاہورمیں ملی مجلس شرعی کے اجلاس میں شریک ہوں گے،جبکہ اتوار کو بعدنماز مغرب جامع مسجد امن باغبانپورہ جی ٹی روڈ لاہورمیں پاکستان شریعت کونسل کے امیرحضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی کے انتقال پر تعزیتی اجتماع میں شریک ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.