ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام ملتان کے سیکرٹری اطلاعات فرحان حقانی نے کہا ھے کہ تحریک ختم نبوت کی داعی اور تحریک آزادی ہند کی متحرک و حریت پسند جماعت مجلس احرار اسلام کے قیام کو 90 برس مکمل ھو چکے ہیں۔ 29 دسمبر 1929 کو ہندوستان کے حریت پسند رہنماؤں نے اس کی بنیاد رکھی اور عزم و ہمت اور صبرو استقامت کے ساتھ اپنا 90 سالہ پر امن جدوجہد کا سفر طے کیا۔ اسی سلسلہ میں آج 29 دسمبر بروز اتوار کو ملک بھر میں 90 سالہ یوم تاسیس احرار منایا جا رہا ھے جبکہ اس حوالے سے مرکزی تقریب آج 29 دسمبر کو مرکز احرار، دار بنی ھاشم، مہربان کالونی نزد ایم ڈی اے چوک ملتان میں شایان شان طریقے سے منعقد ھوگی، فرحان حقانی نے بتایا کہ تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تقریب سے مجلس احرار اسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کارکنان احرار اور دیگر شرکائے تقریب سے خصوصی خطاب کریں اور وطن عزیز پاکستان اور مجلس احرار اسلام کے پرچموں کو لہرائیں گے اور وطن عزیز کے تحفظ و سلامتی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔