مجلس احرار اسلام لاہورکے ناظم اعلیٰ قاری محمد قاسم بلوچ نے کہاہے کہ چنیوٹ سے قرآن پاک کے ترجمے کو تحریف کرکے انٹرنیٹ پر وائرل کرنے والے کوگرفتارکرلیاگیاہے جوانتہائی احسن اقدام ہے۔تحریف شدہ قرآن پاک کے ترجمے کو نیٹ پر اپ لوڈ کرنے والے وقار احمد نامی شخص کو کڑی سے کڑی سزادی جائے۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بروقت کاروائی سے قادیانی ناپاک سازش کا پردہ چاک ہوگیاہے جوقابل تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ پر پہلے بھی اس قسم کا مواد موجود ہے جس کو ختم کرنا اشد ضروری ہے،قادیانیوں کے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ قادیانیوں کو آئین وقانون کا پابند بنایا جائے تاکہ ملک میں امن کی فضا قائم رہ سکے۔انہوں نے کہاکہ قادیانی قانون کی وائلیشن کررہے ہیں ان کو قانون کے دائرے میں رکھنا حکومت کا کام ہے۔ قادیانی مسلمانوں کے خلاف صف آراہیں اور امریکہ،انڈیا اوراسرائیل کے مہرے کے طور پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات طے شدہ ہے کہ قادیانی ایک دہشتگرد تنظیم ہے جوسامراجی ویہودی مفادات کے لیے سرگرم عمل ہے اوراسلام کا عنوان استعمال کرکے دنیا کو دھوکہ دے ر ہی ہے