تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافرانِ آخرت

مسافرانِ آخرت
حضرت مولانا بشیر احمد حسینی رحمۃ اﷲ علیہ: ممتاز عالمِ دین، محقق و مناظر، حضرت مولانا بشیر احمد حسینی 16؍ اکتوبر 2019ء کو شور کوٹ میں انتقال کر گئے۔ انا ﷲ و انا الیہ راجعون۔ حضرت مولانا بشیر احمد حسینی رحمۃ اﷲ علیہ نے عیسائیت پر بے پناہ مطالعہ کیا اور تحقیق میں منفرد مقام پایا۔ انھوں نے عیسائی پادریوں سے کئی مناظرے کیے، دلائل کی بنیاد پر انھی شکست دی اور اسلام کی حقانیت کا لوہا منوایا۔ کئی عیسائیوں نے اُن کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ مولانا حسینی رحمۃ اﷲ علیہ تنظیم اہل سنت، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور مجلس احرارِ اسلام کے زیر انتظام منعقد ہونے والے تربیتی و تعلیمی کورسسز میں تشریف لاتے۔ اندازِ تدریس انتہائی دل نشیں ہوتا، طالب علم بڑی فرحت و مسرت کے ساتھ ان کا درس سنتے۔ بے شمار اشعار، لطائف ازبر اور نوک زباں تھے۔ انھوں نے سورۂ یوسف کی تفسیر بھی لکھی، عیسائی پادری کے سوالات کے جوابات پر بھی ایک کتاب شائع کی اور کئی مضامین و مقالات تحریر کیے۔ حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری اور حضرت مولانا محمد علی جالندھری رحمہما اﷲ کی رفاقت کا شرف حاصل تھا، جس کا فیض ان کی عملی جدوجہد میں نمایاں محسوس کیا جاتا تھا۔ اﷲ تعالیٰ اُن کی دینی مساعی و حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے۔
حضرت حکیم حافظ محمد حنیف اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ کی بیٹی اور حکیم حافظ محمد طارق، حکیم محمد خلیل اﷲ اور بھائی ساجد کی ہمشیر، طویل علالت کے بعد 28؍ ستمبر 2019ء کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔ جلال پور باقری قبرستان ملتان میں اپنے والد ماجد مرحوم کے قدموں میں آسودۂ خاک ہوئیں۔ نہایت صالحہ و عابدہ اور صابرہ خاتون تھیں۔
مجلس احرارِ اسلام کے مرکزی نائب امیر ملک محمد یوسف صاحب (لاہور) کی اہلیہ مرحومہ، انتقال: 22؍ اکتوبر 2019ء
مجلس احرارِ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب عبداللطیف خالد چیمہ کی چچی مرحومہ، انتقال: 23؍ اکتوبر 2019ء
معروف کتاب شناس، محمد عالم مختار حق (لاہور) کی اہلیہ اور میاں محبوب عالم تھابل کی والدہ محترمہ، انتقال: 24؍ اکتوبر 2019ء
مجلس احرار اسلام کراچی کے قدیم ومخلص کارکن بھائی شفیع الرحمن احرار کے
مجلس احرارِ اسلام مظفر گڑھ کے قدیم و مخلص کارکن ملک خورشید احمد، انتقال: 2؍ اکتوبر 2019ء
حافظ حفیظ الرحمن سنجرانی رحمہ اﷲ: جمعیت علماء اسلام ملتان کے قدیم و مخلص کارکن، ہمارے کرم فرما اور مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سابق ناظم اعلیٰ عزیز الرحمن سنجرانی رحمہ اﷲ کے چھوٹے بھائی تھے۔ انتقال: 13؍ اکتوبر 2019ء
چنیوٹ کے صحافی شہزادہ محمد اکبر مرحوم کے بڑے بھائی حاجی محمد نواز مرحوم (عبداﷲ فیبرکس، فیصل آباد) انتقال: 12؍ اکتوبر 2019ء
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے ناظم نشر و اشاعت فرحان حقانی کی چچی اور ملک فلک شیر صاحب کی والدہ مرحومہ، انتقال: 18؍ اکتوبر 2019ء
مجلس احرار اسلام بستی خانواہ رحیم یار خان کے قدیم کارکن حاجی عبدالرحمن کے مرحوم کے فرزند، عبدالحمید چوہان مرحوم، انتقال: 21اکتوبر، 2019ء
محترم امان اﷲ (لاہور) کے والد محترم محمد بشیر صاحب، انتقال: 26؍ ستمبر 2019ء
حاجی شمس الرحمن، حاجی شہزاد احمد کے والد محمد اسلم مرشد، انتقال: 16اکتوبر، 2019ء
قدیم احرار ساتھی حافظ محمد نعیم (حال مقیم فیصل آباد)کے بھائی محمد تسلیم 4 ؍ستمبر کوچیچہ وطنی میں انتقال فر ما گئے
چیچہ وطنی : خانقاہ سراجیہ سے متعلق لندن میں مقیم ہمارے مہربان قمر علیم 30 ؍ستمبر کو لندن میں انتقال کرگئے
چیچہ وطنی : جماعت کے قدیم کارکن مرغوب احمد کی والدہ ماجدہ 28 ؍ستمبر بدھ کو انتقال کر گئیں ،نمازہ جنازہ جامع مسجد میں ادا کی گئی جو حضرت پیر جی قاری عبدالجلیل رائے پوری نے پڑھائی۔مرحومہ اوکاڑہ جماعت کے ناظم شیخ مظہر سعید کی پھوپھی صاحبہ تھیں
چیچہ وطنی : دارالعلوم ختم نبوت چیچہ وطنی کے سابق طالب علم حافظ محمد اویس کی والدہ ماجدہ اور محمد ارشد کی اہلیہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں
٭جنرل (ر)حمید گل مرحوم کی اہلیہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں ،عبداللطیف خالد چیمہ نے اُن کے فرزند عبداﷲ گل سے فون پر تعزیت کا اظہار کیا
مدرسہ معمورہ ملتان کے کارکن حافظ شفیق الرحمن کی پھوپھو صاحبہ 5 اکتوبر کو انتقال کرگئیں
پاکستان کے معروف خطیب مولانا عبد الحمید وٹو گزشت ماہ میں انتقال کرگئے
مدرسہ معمورہ ملتان کے سابقہ باورچی صوفی بشیر احمد 3 اکتوبر جمعرات کو مظفر گڑھ میں انتقال کرگئے
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب کئی برس سے قومہ کی حالت میں ہیں
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
مجلس احرار اسلام گڑھاموڑ کے بزرگ کارکن حافظ لیاقت شدید علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن محمد یعقوب خان خواجکزئی
چیچہ وطنی، پیرجی عبد اللطیف رحمہ اﷲ کے پوتے، پیرجی عبد الجلیل مدظلہٗ کے فرزند خلیل الرحمن علیل ہیں
حضرت مولانا محمد یسین رحمہ اﷲ (سابق مہتمم جامعہ قاسم العلوم ملتان) کے فرز ند حافظ محمد شعیب شدید علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے رہنما مولانا اﷲ بخش احرار علیل ہیں
جامعہ علوم شرعیہ ساہیوال کے شیخ الحدیث مولانا محمد نذیر (والد گرامی مولانا محمد احمد معاویہ، حکیم حافظ محمد قاسم) علیل ہیں
چیچہ وطنی جماعت کے قدیم رفقاء ڈاکٹر اﷲ بخش اور ڈاکٹر محمد فیاض علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.