راجا رشید محمود
پسندیدہ رہا اسلام جُندب بن جُنادہؓ کا صحابہؓ میں بڑا ہے نام جُندُب بن جُنادہؓ کا
غفاریؓ لائے غفارُ الذنوب اﷲ پر ایماں ہوا مشہور ’’ابوذر‘‘ نام جُندُب بن جُنادہؓ کا
تقرب کا انھیں حاصل تھا درجہ بزمِ سرورﷺ میں یہ تھا سب سے بڑا انعام جُندُب بن جُنادا
قناعت اور توکل تھی ابوذرؓ کی خصوصیت بتاتا ہے یہ ہر اقدام جُندُب بن جُنادہؓ کا
مسلّم تھا تقدّس دینِ سرکارِ دو عالم ﷺ میں نتیجہ لایا استفہام جُندُب بن جُنادہؓ کا
شغف ان کا تھا قرآن و احادیث پیمبر ﷺ سے یہی تو تھا مذاقِ عام جُندُب بن جُنادہؓ کا
وہ ناجائز سمجھتے مال و دولت جمع کرنے کو بہت اس میں تھا استحکام جُندُب بن جُنادہؓ ا
خلاف حکم رب یا سنت سرکار ﷺ سے ہٹ کر کوئی ملتا نہیں ہے کام جُندُب بن جُنادہؓ کا
زر و سیم و جواہر سے نہ رکھے وہ ذرا رغبت کوئی سمجھے اگر پیغام جُندُب بن جُنادہؓ کا
مجھے محمودیوں بھی اکتنازِ زر سے نفرت ہے کہ ہوں منجملہ خدام جُندُب بن جُنادہؓ کا
پیار تھا اتنا ابوذرؓ کو رسول پاک ﷺ سے تم کہو ضرب المثل اس کو تو گویا حق کہو
مصطفی ﷺ بھی ان پہ کرتے تھے کرم بے انتہا قانعِ اعظم کہا کرتا ہے محمودؔ آپ ﷺ کو