عبد اللطیف خالد چیمہ
11،12 ربیع الاول 1441ھ کو چناب نگر (ربوہ) کی دوروزہ سالانہ ’’احرار ختم نبوت کانفرنس‘‘ میں اب ہفتہ عشرہ باقی ہے اور انتظامات بھی آخری مراحل میں داخل ہورہے ہیں جو کہ حافظ محمد ضیاء اﷲ ہاشمی (ناظم اجتماع) کی سربراہی میں انجام دیے جارہے ہیں۔ احرار کی ماتحت شاخوں کے لیے ہدایت نامہ (سرکلر) شامل اشاعت ہے۔ تمام ذمہ داران اس سرکلر کو توجہ سے پڑھ کر ہر ممکن طور پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں اور اس سالانہ کانفرنس کی دعوتی وتشہیری مہم کو تیز تر کردیں۔ یہ کانفرنس ایک ایسے ماحول میں منعقد ہورہی ہے جب وطن عزیز کے جغرافیائی و نظریاتی دشمن ’’تاک‘‘ میں بیٹھے ہیں۔ کشمیر لہولہان ہے اور منکرین ختم نبوت ہمارے دشمنوں کے مہرے بن کر آستین کے سانپوں کا کردار ادا کررہے ہیں مزید یہ کہ ملک میں سیکولر اور سیاسی انتہاء پسندوں نے جو گھمبیر صورتحال پیدا کررکھی ہے اس نے ملکی معیشت وساکھ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ ہم نے یہ خطہ اسلام کے نفاذ کے نام پر بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا لیکن یہاں اسلام کی اپوزیشن کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ نفاذ اسلام کی داعی جماعتوں کے رہنماؤں کی شہریت کو ختم کیا جارہا ہے اور کچھ بعید نہیں کہ ملک بدر بھی کردیا جائے جو یقینا امریکی وصہیونی ایجنڈے کی لازمی تابعداری کا فطری نتیجہ ہے۔ ایسے میں قیام حکومت الٰہیہ کی علم بردار اور تحفظ عقیدہ ختم نبوت کی خادم جماعت ’’مجلس احرار اسلام‘‘ ابن امیر شریعت قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ کی قیادت وسیادت میں 11 ،12 ربیع الاول کو چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس اور کانفرنس کے اختتام پر قادیانیوں کو دعوت اسلام کے فقید المثال جلوس کا اہتمام کررہی ہے۔ جو یقینا شہداء جنگ یمامہ اور شہداء ختم نبوت کے مقدس مشن کو آگے بڑھانے کا سبب ہوگی اور ہمارے لیے ذریعۂ نجات بھی۔ ان شاء اﷲ
تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں، مجاہدین ختم نبوت اور دوستان احرار سے درخواست ہے کہ وہ کانفرنس میں شرکت فرمائیں اور دامے، درمے، سخنے تعاون بھی فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ اسلام، مسلمانوں اور پاکستان کو فتح مبین سے نوازیں اور ہم سب کو مل جل کر عقیدۂ ختم نبوت کی پر امن آئینی جدوجہد کو منظم کرنے کی توفیق دے۔ آمین یارب العالمین
السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مزاج گرامی !
’’42 ویں سالانہ دوروزہ ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ جامع مسجد احرار چناب نگر
جملہ مندوبین شرکاء اور احرار ساتھیوں کے نام
آپ کے علم میں ہے کہ مجلس احرار ِاسلام پاکستان کے زیر اہتمام اِن شاء اﷲ تعالیٰ 12,11؍ ربیع الاوّل 1441ھ مطابق 10,9 نومبر 2019ء بروز ہفتہ، اتوار جامع مسجد احرار چناب نگر میں سالانہ ’’ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کے لیے درج ذیل امور کو ملحوظ رکھتے ہوئے تیاریاں تیز کردیں۔
کانفرنس کے اشتہارات شائع ہو چکے ہیں، تمام ماتحت مجالس احرار اور دیگر حضرات مرکزی دفتر دارِ بنی ہاشم ملتان اس نمبر ( 0300-9522878) پر رابطہ فرما کر اشتہارات حاصل کریں
کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنے جماعتی وغیر جماعتی ماحول میں محنت کریں اور انفرادی واجتماعی شرکت کو یقینی بنائیں نیز کانفرنس اور قافلے کی روانگی کے حوالے سے اخبارات کے مقامی نمائندگان کے ذریعے خبریں بھجوانے کا اہتمام ضرور کریں اور کم از کم روزنامہ اسلام کے علاقائی ایڈیشن میں مقامی جماعت کی جانب سے کانفرنس کی تشہیر کے لیے اشتہار شائع کروائیں
ہر مقامی جماعت کے ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ نظم وضبط کا ماحول پیدا کریں۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ساتھیوں کی تربیت کریں اور ایک نیک مقصد کے لیے سفر کے آداب کو ہر حال میں ملحوظ رکھیں اور دوران سفر کلمہ طیبہ اور درود پاک کا ورد جاری رکھیں۔ چناب نگر میں داخل ہوتے وقت نعرہ بازی نہ کریں
پنڈال میں داخل ہونے سے پہلے قافلے کے امیر استقبالیہ کیمپ میں اپنے ساتھیوں کی تعداد کااندراج کروائیں
دوران اجتماع مسجد میں حاضری کو یقینی بنائیں، چناب نگر میں بلا ضرورت نہ گھومیں پھریں اور نہ ہی قادیانیوں سے بحث کریں
ہر شاخ یا شرکت کرنے والے ساتھی اپنی تعداد کی مناسبت سے پانچ سے دس جماعتی پرچم بمع ڈنڈے ساتھ لائیں اور ممکن حدتک تمام ساتھی سرخ قمیص میں ملبوس ہوں، بہتر یہ ہے کہ مقامی جماعت کے ذمہ داران ساتھیوں کی آسانی کے لیے سرخ کپڑا خرید کر کارکنان کو اطلاع کریں اور و ہ ان سے خرید لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب باوردی ہوں
کانفرنس کی مناسبت سے جن شاخوں کے پاس بینرز موجود ہوں وہ ہمراہ لائیں ممکن ہو تو نئے بینرز / پینا فلیکس بنوانے کااہتمام کریں۔ ڈیزائن مطلوب ہوتو مرکز سے اپنے ای میل پر منگوائیں
روانگی سے قبل اپنی سواری پر جھنڈا اور بینر آویزاں کریں جس کی عبارت ’’احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر‘‘ ہو اور تمام ساتھی / قافلے سفر کے دورانیے کا اندازہ کر کے ایسے وقت سفر شروع فرمائیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ 11؍ ربیع الاول کی صبح تک اور تاخیر سے آنے والے قافلے 12؍ ربیع الاول کو نماز فجر تک مرکز احرار چناب نگر پہنچ جائیں اس سے زیادہ تاخیر مناسب نہیں۔ 11 ربیع الاول کو عشاء کے بعد کی نشست کو کامیاب کریں
جن شاخوں کو انتظامات اور خدمت کے لیے کارکن مہیا کرنے کا کہا گیا ہے ان سے درخواست ہے کہ متعینہ کارکنوں کی تربیت کریں اور یہ ساتھی ۱۰؍ ربیع الاول کو نماز ظہر تک لازما چناب نگر پہنچ کر ڈاکٹر محمد آصف (0300-9522878) کو رپورٹ کریں
موسم کے مطابق بستر ہمراہ رکھیں اور کھانے پینے کی چھوٹی موٹی اشیاء مثلاً پانی کی بوتل، چنے، بسکٹ وغیرہ اگر ساتھ رکھیں تو سہولت رہے گی۔ اجتماع کے دوران وقفہ بیانات میں ، سٹالز سے اپنی ضروریات کی اشیاء خریدیں
جلسے اور جلوس کے دوران اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں
اپنے قافلے کا امیر مشاورت سے مقرر کریں اور اطاعت ِ امیر کو شعار بنائیں
12؍ ربیع الاوّل کو جلوس کے موقع پر دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہوں دورانِ جلوس نظم وضبط قائم رکھیں ہُلڑ بازی اور منفی نعرے بازی سے مکمل پرہیز کریں، دوران جلوس جماعت کی طرف سے پرنٹ کیے ہوئے نعرے متعین افراد ہی لگائیں گے دیگر حضرات صرف نظم کی پابندی کریں
29؍ ستمبر 2019ء کو جامع مسجد احرار چناب نگر میں کانفرنس سے متعلق جو اجلاس ہوا اس میں کانفرنس کے انتظامات کے لیے قاری ضیاء اﷲ ہاشمی (امیر مجلس احرار اسلام ضلع گجرات) کو ناظم اجتماع مقرر کیا گیا جبکہ مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس، مولانا تنویر الحسن، مولانا محمد اکمل، سید عطاء المنان بخاری، ڈاکٹر محمد آصف، مولانا محمود الحسن، شاکر خان خاکوانی کو معاونین مقرر کیا گیا ہے۔
چناب نگر مرکزمیں اجتماع کے موقع پر جگہ کم پڑجاتی ہے جس کی وجہ سے ہم آنے والے مہمانوں اور مقررین کا خاطر خواہ اکرام نہیں کر پاتے اس بات کو محسوس نہ کریں اور دعا فرمائیں کہ اﷲ تعالیٰ مزید وسیع جگہ عطاء فرمائیں (آمین) تاکہ سارے نظام میں آسانی رہے، جماعتی وغیر جماعتی احباب کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی توجہ غیر ضروری ملاقاتوں کی بجائے اجتماع پر مرکوز رکھیں اور تیسرا کلمہ، استغفار اور درود پاک پڑھتے رہیں۔ کام میں بے حد مشغول ذمہ داران کو الجھن میں نہ ڈالیں اِس سے نظم بھی خراب ہوتا ہے اور کام کا حرج بھی۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ (آمین)
چناب نگر انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے ان کے ساتھ کسی قسم کی بد تمیزی ہر گز نہ کریں۔ اس بات کو ملحوظ رکھیں کہ چناب نگر میں ہمارے جلوس کے علاوہ کئی اور جلوس بھی نکلتے ہیں جو صبح 9 بجے شروع ہو جاتے ہیں اور پولیس لاری اڈا پر ہمارے قافلوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہتی ہے ایسی صورتحال میں لاری اڈا چناب نگر پر موجود ہمارے استقبالیہ کیمپ (0345-0370086 ) سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنی مرضی سے کوئی راستہ اختیار نہ کریں۔
کانفرنس کے موقع پر کانفرنس کے اخراجات /ختم نبوت فنڈ/ چناب نگر مدرسہ/ مرکزی بیت المال/ نقیب ختمِ نبوت یا کسی بھی دوسری مد میں فنڈز کے لیے جگہ اور افراد متعین ہوں گے اس کام کے لیے متعلقہ جگہ پر ہی رقوم جمع کروائیں
کھانے کے لیے وسیع پنڈال کا انتظام ہوگا براہ کرم صبروتحمل اور ترتیب کے ساتھ کھانے کے پنڈال میں تشریف لے جائیں۔ معمر افراد کو مقررہ راستے سے لے کر جائیں۔ کھانے کے لیے 20 روپے فی کس کا ٹوکن جاری کیا جائے گا قافلے کے امیر اپنی تعداد کے حساب سے اور انفرادی طور پر شرکاء بھی ٹوکن ’’استقبالیہ کیمپ‘‘ سے حاصل کریں۔
ہر ماتحت شاخ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے اخراجات کی مد میں مرکز کی طرف سے دیے گئے ٹارگٹ کے مطابق اپنے حصے کی رقم موقع پر جمع کرائے یا مرکز کو بھجوائے۔
پارکنگ کے لیے جو جگہ مختص ہو اس کو استعمال میں لائیں اور متعلقہ انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل فرمائیں
امید ہے آپ ہماری گزارشات کو ہر حال میں مقدم وملحوظ رکھیں گے۔ شکریہ والسلام
ملتمس: عبد اللطیف خالد چیمہ
ناظم اعلیٰ مجلس احرار اسلام پاکستان
0300-6939453
رابطہ: ڈاکٹر محمد آصف موبائل: 0300-9522878
حافظ محمد ضیاء اﷲ ہاشمی (ناظم اجتماع)0301-6221750
مولانا محمد اکمل (ناظم استقبالیہ)0300-6385277
www.ahrar.org.pk / majlisahrar@yahoo.com / +9242-35912644