مسافران آخرت
مولانا حافظ محمد زاہد صاحب و اہلیہ رحمہما اﷲ: خانقاہِ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ کے بانی شیخ المشائخ، حضرت مولانا احمد خان قدس سرہٗ کے پوتے حضرت مولانا حافظ محمد زاہد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ 9؍محرم الحرام 1441ھ / 9؍ ستمبر 2019ء کویت میں انتقال کر گئے۔ انتقال کی خبر سنتے ہی اُن کی اہلیہ محترمہ بھی انتقال کر گئیں۔ انا ﷲ و انا الیہ راجعون۔ حضرت حافظ صاحب رحمہ اﷲ ، محترم حامد سراج کے چچا تھے اور مرحومہ خالہ تھیں۔ بیک وقت دو اموات سے خاندان اور خانقاہِ سراجیہ کے متوسلین شدید صدمے سے دوچار ہوئے۔ حضرت مولانا خلیل احمد دامت برکاتہم، حضرت مولانا عزیز احمد مدظلہٗ، بھائی حامد سراج صاحب اور حضرت حافظ محمد زاہد صاحب رحمہ اﷲ کے اکلوتے فرزند صاحبزادہ محمد راشد، غم کے جس مرحلے سے گزرے وہ ناقابلِ بیان ہے۔ 12؍ محرم 12/ستمبر کو دونوں میتیں خانقاہ سراجیہ پہنچیں اور بعد عصر نمازِ جنازہ و تدفین ہوئی۔ حضرت حافظ صاحب اپنے جد امجد اور اکابر خانقاہ سراجیہ سے جا ملے۔ راقم خانقاہ سراجیہ حاضر ہوا، حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد دامت برکاتہم، حضرت عزیز احمد مدظلہٗ اور حضرت حافظ محمد زاہد رحمۃ اﷲ علیہ کے فرزند صاحبزادہ محمد راشد صاحب سے ملاقات و اظہار تعزیت کیا۔ حق تعالیٰ شانہ حسنات قبول فرما کر مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرما کر اعلیٰ علیّیین میں جگہ عطا فرمائے۔ تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
شہزادہ محمد اکبر مرحوم: چنیوٹ میں روزنامہ نوائے وقت لاہور کے قدیم نمائندے، مجاہدِ ختمِ نبوت جناب شہزادہ محمد اکبر 30؍ اگست 2019ء کو انتقال کر گئے۔ مرحوم صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک راسخ العقیدہ سچے مسلمان تھے۔ عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے عمر بھر جدوجہد کی۔ وہ ایک بامقصد اور نظریاتی صحافت کے علم بردار تھے۔ ختمِ نبوت کی ہر تحریک اور ہر جلسے میں مشنری جذبے کے ساتھ شریک رہے۔ تقریباً 45سالہ صحافتی زندگی میں تحفظ ختمِ نبوت کا مشن اُن کے قلمی جہاد کا محور رہا۔ حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ اور ابناءِ امیر شریعت کے ساتھ بہت ہی محبت تھی۔ خصوصاً امیر مرکزیہ حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ سے تو والہانہ تعلق تھا۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مساعی قبول فرما کر مغفرت فرمائے۔
مدرستہ ختم نبوت، مسجد احرار چناب نگر کے مدرس قاری عمر فاروق کے چچا جناب قاری محمد اسلم رحمہ اﷲ، انتقال: 13؍ ستمبر 2019
مجلس احرار اسلام چناب نگر کے کارکن بھائی محمد انور (الیکٹریشن) کی والدہ مرحومہ، انتقال: 10؍ ستمبر 2019ء
٭مجلس احرار اسلام چنیوٹ کے کارکن محمد حنیف معاویہ کے بھائی محمد منور مرحوم
مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن بھائی محمد معاویہ رضوان کے سسر جناب کفایت اﷲ مرحوم، انتقال: 12؍ ستمبر 2019ء
جناب ڈاکٹر محمد الیاس (شعبہ عربی، پنجاب یونیورسٹی) کی ہمشیر مرحومہ، انتقال: یکم ستمبر 2019ء
محترم حمید اقبال اُپل (لاہور) کے چھوٹے بھائی عبدالرحمن اُپل مرحوم، انتقال: 31؍ اگست 2019ء
مدرسہ معمورہ دارِ بنی ہاشم ملتان کے قدیم معاون اور ہمسائے چودھری محمد مشتاق رحمہ اﷲ،انتقال: 15؍ ستمبر 2019ء
انٹرنیشنل ختمِ نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب صدر قاری شبیر احمد عثمانی (چناب نگر) کے چھوٹے بھائی محمد طاہر مرحوم، انتقال: 20؍ ستمبر 2019ء
بخاری اکیڈمی ملتان کے منتظم جام ریاض احمد اور مجلس احرارِ اسلام ماہڑہ، ضلع مظفر گڑھ کے رہنما جام محمد شفیع کے بہنوئی، جام سجاد احمد مرحوم۔ انتقال: 11؍ ستمبر 2019ء
مجلس احرار اسلام عثمان آباد کالونی یونٹ ملتان کے کارکن شیخ محمد علی کے چچا اور شیخ فضل الرحمن مرحوم کے بھائی شیخ عزیز الرحمن مرحوم، انتقال: 25؍ ستمبر 2019ء
مدرسہ معمورہ ملتان کے قدیم معاون و مہربان جناب محمد محسن تھہیم 25؍ ستمبر 2019ء، ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔
مجلس احرار اسلام بیٹ میر ہزار، مظفر گڑھ کے سرپرست حاجی عبدالرزاق صاحب کے چچا اور غلام عباس کے والد، غلام فرید مرحوم، انتقال: 11؍ ستمبر 2019ء
ہمارے قدیم مہربان و کرم فرما جناب عبدالغفور چانڈیہ (کوٹ ادو) کی والدہ مرحومہ، انتقال: 9؍ ستمبر 2019ء
حضرت امیر ِشرِیعت ؒکے خاندانی معالج ڈاکٹر مقبول احمد مرحوم (ملتان) کے فرزند محمد ارشد چودھری 28اگست بدھ کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نواب زادہ نصراﷲ خان مرحوم کے دست راست اور عبدالطیف خالد چیمہ کی اہلیہ کے ماموں تھے۔
چیچہ وطنی میں ہمارے تبلیغی دوست جناب راشد سعید کے والد گرامی حاجی محمد سعید اکبر(دچک نمبر12/54ایل) 14ستمبر کو انتقال کر گئے۔
مرکزِاحرار مسجد ختم نبوت رحمٰن سٹی چیچہ وطنی کے معاون چودھری محمد ندیم کے بڑے بھائی حاجی محمد عبدالوحید 24ستمبر مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔تد فین جنتُ البقیع میں ہوئی
مجلس احراراسلام کہروڑ پکاکے احرار کار کن حافظ عبدالطیف مرحوم کی ہمشیر اور محمد اسلم کی والدہ 26ستمبرکو انتقال کر گئیں۔
مجلس احرار اسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کارکن جناب مولنا قاری محمد ارشد صاحب کی والدہ مرحومہ 12ستمبر کو انتقال کر گئیں۔
مجلس احرار اسلام پیر محل کے کار کن جناب حافظ امان لحق کے والد مرحو م 11ستمبر کوانتقال کر گئے۔
مجلس احرار اسلام (چک نمبر 100 گڑھا موڑ)کے کارکن حافظ محمد امین مرحوم کی اہلیہ اور محمد یاسر کی والدہ 27 ستمبر کو انتقال کرگئیں
٭مجلس احرارا سلام چیچہ وطنی کے نائب امیر چودھری محمد اشرف کے بہنوئی محمد یوسف 26 ستمبر جمعرات کو انتقال کرگئے۔
حضرت امیر شریعت رحمہ اﷲ کے معالج حضرت حافظ حکیم محمد حنیف اﷲ رحمہ اﷲ کی دختر، حکیم حافظ محمد طارق اور حکیم محمد خلیل اﷲ حفظہمااﷲ کی ہمشیر 28 ستمبر کو لاہور میں انتقال کرگئیں۔
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین
دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب کئی برس سے قومہ کی حالت میں ہیں
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
مجلس احرار اسلام گڑھاموڑ کے بزرگ کارکن حافظ لیاقت شدید علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن محمد یعقوب خان خواجکزئی
چیچہ وطنی، پیرجی عبد اللطیف رحمہ اﷲ کے پوتے، پیرجی عبد الجلیل مدظلہٗ کے فرزند خلیل الرحمن علیل ہیں
حضرت مولانا محمد یسین رحمہ اﷲ (سابق مہتمم جامعہ قاسم العلوم ملتان) کے فرز ند حافظ محمد شعیب شدید علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے رہنما مولانا اﷲ بخش احرار علیل ہیں
جامعہ علوم شرعیہ ساہیوال کے شیخ الحدیث مولانا محمد نذیر (والد گرامی مولانا محمد احمد معاویہ، حکیم حافظ محمد قاسم) علیل ہیں
چیچہ وطنی جماعت کے قدیم رفقاء ڈاکٹر اﷲ بخش اور ڈاکٹر محمد فیاض علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔ آمین