حبیب الرحمن بٹالوی
ہوس کی اس جنگ پہ لعنت خدا کی ہے
موُدی کے انگ انگ پہ لعنت خدا کی ہے
کشمیر بے نظیر کو مقتل بنادیا
’’ہولی‘‘ کے اس رنگ پہ لعنت خدا کی ہے
ہندوؤں کے ساتھ ہے اور مسلموں سے بیر
دانش فرنگ پہ لعنت خدا کی ہے
کشمیریو ں کے خون سے دھرتی جو لال ہے
کرفیو کا دور ہے جینا محال ہے
بیمار ہیں، لاچار ہیں، گھروں میں بند ہیں
’’یو این او کے دیوتا!‘‘ یہ غرض مند ہیں
مائیں، بہنیں، بیٹیاں، روتے یتیم بال
ہے کوئی ابن قاسم؟ جو پوچھے اُن کا حال
کشمیریوں کے پاؤں سے کانٹا نکال دے
ربّ ذوالجلال! مصیبت کو ٹال دے