تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عمران خان کا جنرل اسمبلی میں خطاب قومی وقار اور لوگوں کے جذبات کا آئینہ دار ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان اورتحریک تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 12-11ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس اور قادیانیوں کو دعوت اسلام کے جلوس کے ابتدائی انتظامات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس 29ستمبر اتوار 10بجے صبح جامع مسجداحرار چناب نگرمیں احرار کے مرکزی سنیئرنائب امیر پر وفیسر خالد شبیراحمد کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔اجلاس میں سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا محمد مغیرہ اور دیگر رہنما ومندوبین شرکت کریں گے۔بتایاگیاہے کہ اجلاس میں تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورت حال ا ورقادیانی ریشہ دوانیوں کا جائزہ بھی لیاجائیگا،جبکہ عبداللطیف خالد چیمہ اجلاس کے بعدپریس بریفنگ میں اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔
علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی یواین او کی جنرل اسمبلی میں جرأت مندانہ خطاب قومی وقار اور لوگوں کے جذبات کا آئینہ دار ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ اگر اسی خطاب کی بنیاد پر وطن عزیز میں پالیسیاں اختیارکی جائیں اورہمت وجرأت کے ساتھ عالمی استعمار کے چنگل سے نکلنے کے لیے فیصلہ کرلیاجائے تویہ وطن اور قوم کے لیے نیک شگون ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے مکمل اور خالص اسلامی نظام ناگزیرہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان نے جن خیالات کا اظہارکیاہے ان کی تکمیل کے لیے اقتدار کی راہ داریوں سے قادیانیوں کو الگ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ قومی اور سرکاری پالیسیوں پر اثر انداز نہ ہوسکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.