تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اسلامی قوانین کے نفاذ سے ہی ملک امن کاگہوارہ بن سکتاہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے خیبر پختونخواہ کی حکومت کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں حجاب کے فیصلے کو واپس لینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حجاب عورت کازیوراورحصارہے پردہ حکم الہٰی ہے،شریعت مطاہرہ عورت کوپردے کا حکم دیتی ہے،طالبات کے تحفظ کے لیے پردے کا قانون بہت احسن اقدام تھا لیکن اس پربیرونی  پروردہ لبرل طبقے کا واویلا کرنا ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت یوٹرن کی ماہر ہے ان کی کسی بات کا اعتبار نہیں رہاہے،پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے دعویداروں سے اللہ تعالیٰ کے ایک حکم کی پابندی نہیں ہوسکی  یہ ملک کو فلاحی واسلامی ریاست کیا بنائیں گے،حجاب عین اسلام اوراسلامی ریاست وآئین کے مطابق ہے۔انہوں نے کہاکہ اس احسن فیصلے کو عجلت میں واپس لینے پر کوئی بھی متفق نہیں ہے اس لیے اس فیصلے کو بحال کیاجائے،ذہنی غلام حکمران لبرل قوتوں کے دباؤپر اسلامی احکامات کو نافذ کرنے سے معذور ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی قوانین کے نفاذ سے ہی ملک امن کاگہوارہ بن سکتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.