تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

احرار ختم نبوت کانفرنس لاہور کے انتظامات مکمل کر لیے گئے: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)7ستمبر1974ءکوبھٹومرحوم کے دوراقتدار میںلاہوری وقادیانی مرزائیوںکوپارلیمنٹ میںغیرمسلم اقلیت قراردیئے جانے کے حوالے سے (آج)7۔ستمبر بعدنمازمغرب مرکزی دفتراحرارنیومسلم ٹاﺅن لاہور میں”سالانہ ختم نبوت کانفرنس“قائد احرارسید عطاءالمہیمن بخاری کی زیرسرپرستی منعقدہورہی ہے ، جس میںشیخ الحدیث مولانافضل الرحیم ،مولانا محب النبی ،مفتی محمدحسن ،مولانا زاہدالراشدی ،لیاقت بلوچ،سیدمحمدکفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا محمد امجدخان ،زبیراحمد ظہیر ،قاری محمدیوسف احرار ،سیدعطاءاللہ شاہ ثالث ،میاں محمد عفان،عزیزالرحمن، مولانامحمداسلم ندیم ،مولانافداءالرحمن ،عمران نذیر ایم پی اے (ن لیگ)،بیرسٹر عامر حسن رہنماپیپلز پارٹی،اعجاز چوہدری رہنماتحریک انصاف،شعیب الرحمن قاسمی،میاں محمد اویس،قاری علیم الدین شاکر ، قاری ذکی اللہ کیفی، حاجی محمدلطیف اور دیگر مذہبی وسیاسی رہنما شرکت وخطاب کریںگے ۔ناظم کانفرنس میاں محمد اویس نے بتایاہے کہ اس کانفرنس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔مرکزی رہنماﺅں کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں سے جماعتی ذمہ داران اور رضاکاران لاہورپہنچناشروع ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نازک ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، سیکورٹی اہلکار روں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں ختم نبوت کے رضاکار ڈیو ٹی سر انجام دیں گے ۔ یہ کانفرنس اتحاد امت کا عظیم مظہر اور قادیانیوں کیلئے ہدایت کا ذریعہ ثابت ہو گی ، انہوںنے کہاکہ یہ کانفرنس موجودہ حالات میں استحکام پاکستان اورنفاذ اسلام کا پیش خیمہ ،فرقہ واریت ،دہشت گردی ،انتہا پسندی ،کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی اور اس کے دو رس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوںنے تمام شمع رسالت کے پروانوں سے اپیل کی ،کہ وہ اس تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس میںبھرپورشرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.