تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیوں کا اسرائیل اور بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ہے: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ ایوان احرارنیومسلم ٹاﺅن میں7ستمبرہفتہ کو ہونے والی سالانہ ”تحفظ ختم نبوت کانفرنس “کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اس کانفرنس کے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے علماءکرام سے رابطے مکمل ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ 7ستمبرکے دن بھٹومرحوم نے قادیانیوں کو غیرمسلم قراردے کر مسلمانوں کے دل جیت لیے تھے اب قادیانی آئین وقانون کونہ مان کر ملک کے آئین سے بغاوت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ قانون ناموس رسالت ﷺ کوختم کر نے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حکومت ایسے سازشی عناصر سے باخبر رہے ،ایسی تمام مکروہ سازشیں کرنے والوں اور ان کے آلہ کاروں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں قادیانیت کا بڑھتا ہوا اثر ورسوخ ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،قادیانی اسلام و پاکستان کے خیر خواہ نہیں، قادیانیت کا اسرائیل و بھارت کیساتھ سیاسی گٹھ جوڑ پاکستان اور ملت اسلامیہ کیخلاف ایک بہت بڑی سازش ہے ۔انہوں نے کہاکہ وطن کی سلا متی و بقاءکیلئے ہر قسم کی قر بانی دینے کیلئے تیار ہیں پاکستان کی سلامتی پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مذہبی جماعتیں پاکستان کی محبت کو اپنے لیے لازم سمجھتی ہیں، عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے، نامو س رسا لت ﷺ کی پاسبانی ایمان کی بنیاد ہے جس پر کسی قسم کی سودے بازی کا تصوربھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس وقت اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے متحد ہو کر کفار کی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ہونے ظلم پردل خون کے آنسو رورہاہے مظلوم کشمیریوں کا خون ایک دن ضروررنگ لائے گا عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ،مسلمانوں کا خون اتنا سستا کیوں ہوگیاہے اگر یہی ظلم کسی اور مذہب کے لوگوں پرمسلمان کرتے تو پوری دنیا میں ایک شور برپاہوجاتالیکن افسوس کہ مسلمان کو دنیا میں آج گاجر مولی کی طرح کاٹاجارہاہے اورکسی کے کان پر جون تک نہیں رینگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.