تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے انگریز سامراج کو بر صغیر چھوڑنے پر مجبورکردیا:سید کفیل بخاری

مجلس احرار اسلام ملتان کے زیر اہتمام مرکز احرار دار بنی ہاشم میں 58 ویں سالانہ امیر شریعت سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ مجلس احرار اسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کہا کہ امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے انہوں نے برصغیر پاک و ہند میں اپنی خطابت سے عوام میں فرنگی استعمار کے خلاف نفرت پیدا کی اور مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کا تحفظ کیا. انہوں نے تبلیغ دین اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو اپنا اور اپنی جماعت مجلس احرار اسلام کا نصب العین قرار دیا اور تادم زیست اس پر استقامت اختیار کی. انھوں نے کہا کہ مجلس احرار نے سب سے پہلے کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی ومختاری کے لیے تحریک برپا کی اور آج بھی ہم کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں.مجلس احرار کے مرکزی ناظم اعلی عبد اللطیبف خالد چیمہ نے کہا کہ شاہ جی رحمہ اللہ نے انگریز اور اس کے پروردہ قادیانی فتنے کا پوری جرأت سے مقابلہ کیا انہہوں نے کہا کہ قادیانی نہ صرف اسلام بلکہ ریاست کے دشمن ہیں ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں حکومت قادیانیوں کو آئین کا پابند بناۓ اور ان کے مذموم ارادوں کو ناکام بناۓ. قادیانی وطن عزیز کی جغرافیائ سرحدات کو تباہ کرنے کے درپے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ شاہ جی تحریک ختم نبوت کے سالار ہیں, مجلس احرار کی قیادت میں ہی تحریک ختم نبوت ہمیشہ سرگرم رہی ہے.جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صوبائ چیف آرگنائزر شفیق اللہ البدری نے کہا کہ شاہ جی رحمہ اللہ کے اخلاق کریمانہ سے متأثر ہوکر بہت سے کافر دائرہ اسلام میں داخل ہوۓ دفاع ختم نبوت کے لیے شاہ جی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا ہم ہر فورم پر مجلس احرار کے ساتھ ہیں.مجلس احرار ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے کہا کہ ہم ختم نبوت کے مشن پر اپنی زندگیوں کو قربان کردینا اپنی سعادت سمجھتے ہیں اور یہی شاہ جی کی تعلیمات ہیںجمعیت علماء اسلام ف ملتان کے امیر مولانا ایاز الحق نے کہا کہ شاہ جی رحمہ اللہ کا جذبہ اور دین کے لیے جدوجہد قابل تقلید ہے انہوں نے ساری زندگی عزیمت کے ساتھ گزاری اس کے علاوہ سیمینار سے  سید عطاء المنان بخاری , جمعیت علماء اسلام س کے رہنما قاری سعید احمد, حافظ محمد احمد رشید, قاری عبدالرحمن, احرار رہنما مفتی محمد قاسم, حافظ محمد اکرم احرار اور دیگر نے بھی خطاب کیا .

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.