تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیدعطاء اللہ شاہ بخاری کی زندگی، امریکی سامراج اور استعماری قوتوں کے خلاف نبردآزما ہونے کا درس دیتی ہے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر)تحریک آزادی کے نامور سپوت،تحریک ختم نبوت کے قائد اور مجلس احراراسلام کے بانی حضرت امیرشریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے 58ویں یوم وصال پر ملک بھرمیں یوم امیرشریعت منایاگیا اور یہ سلسلہ اگست کے آخرتک جاری رہے گا۔مختلف دینی جماعتوں اورتنظیموں کے قائدین اور رہنماؤں نے سید عطاء اللہ شاہ بخاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان سے انگریز سامراج کے تاریک سناٹے والی سیاہ رات کوختم کرنے کے لیے سید عطاء اللہ شاہ بخاری ان کے رفقاء احرارنے تن من دھن کی بازی لگادی اور انگریز سامراج کو برصغیر چھوڑنے پر مجبور کردیا،آج کے حالات میں پھر ایک سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی ضرورت ہے جو امریکن سامراج سے پنجہ آزمائی کرے اور استعماری قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے تاکہ یہ ملک اسلام کا مرکز اور امن کا گہوارہ بن جائے۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،ڈاکٹرمحمد آصف،عاشق علی احراراور دیگر مقررین نے جامعہ عثمانیہ مکی مسجد ابوایونصاری ٹاؤن قصور میں یوم امیرشریعت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے جو قافلہ سخت جاں تیار کیاتھا،1953ء میں تحریک ختم نبوت کی پاداش میں پابندی لگنے کے باوجود،آج پوری طرح میدان عمل میں ہے اور فتنہ قادیانیت کے استیصال تک تحریک ختم نبوت جاری وساری رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ ہمارامقصد حیات قیام حکومت الہٰیہ کے سواکچھ بھی نہیں،ہم اللہ کی مخلوق کوبندوں کی غلامی سے نکال کرایک اللہ کی بندگی میں لانا چاہتے ہیں اوریہ سب کچھ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور شہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم آسمانی تعلیمات کے نفاذ کے علمبردار بن جائیں اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ ودفاع کے لیے اپنی جدوجہدکو آگے بڑھانے والے بن جائیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں آئین سے فراراوربغاوت اختیار کرنے والے قادیانی گروہ کو پرموٹ کررہی ہیں۔ہم خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانی ریشہ دوانیوں کے حوالے سے آئین وقانون پر عمل درآمد کرایاجائے اور قادیانی جماعت کو خلاف قانون قرار دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو قادیانیوں نے 1930ء سے خراب کیاہے اور پاکستان بنتے وقت بھی ضلع گرداسپور کو 52فیصد آبادی کے باوجود پاکستان میں رکھنے کی بجائے انڈیامیں باؤنڈری کمیشن کے ذریعے شامل کروایا جس کی وجہ سے پاکستان آج تک مشکل میں پھنسا ہواہے۔
اس موقع پر اعلان کیاگیاکہ لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیئے جانے کے تاریخی دن کے حوالے سے 7ستمبر کوملک بھر میں ”یوم ختم نبوت“جوش وخروش کے ساتھ منایاجائیگا،جبکہ امریکہ ویورپ میں بھی یوم ختم نبوت کی تقاریب منعقدہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.