لاہور(پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے اختتام پر عقیدہ ختم نبوت والے حلف نامے کیخلاف طویل دورانیے والی خطرناک سازش ہوئی تھی ،لیکن اللہ کا کرنا ایساہوا کہ سازش دم توڑگئی اور حلف نامے والے مسئلے پر تحریک ختم نبوت اور مسلمانوں کی آئینی وقانونی پوزیشن پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگئی۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ مکافات عمل کا شکارہے اور تحریک انصاف کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ بلاول زرداری بھٹو کو تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں اپنے نانا کے شاندارکردار کو پیش نظر رکھنا چاہیے اورجوسیاسی جماعتیں امت مسلمہ کے ایمان وعقیدے اوروطن عزیز کی سلامتی کے مسئلے پر اپنا مثبت کردار سامنے نہیں لائیں گی تو دینی جماعتیں ان کی حمایت نہیں کریں گی۔انہوںنے کہاکہ بیرون ممالک مسلمان اور پاکستانی قادیانی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے تشویش میں مبتلاہیں اگر صورتحال کو دینی وقومی جذبے سے بہتر نہ کیاگیا تو حالات میں تناﺅ بڑھنے کا امکان بھی ہے ۔جمعیت علماءاسلام س کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرﺅف فاروقی نے کہاہے کہ وزیر تعلیم ،وزیر قانون اوروزیر داخلہ کی قانون تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے وضاحتیں قابل قبول نہیں ہیںانہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمرجاوید باجوہ اس مسئلہ پر قوم کو خود اعتماد میں لیںتاکہ ابہام ختم ہو۔