تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان کا خیر مقدم، ختم نبوت کے قانون کے خلاف سازش اور آئی ایم ایف ایجنڈا ناقابل قبول ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے اس بیان کاخیرمقدم کیاہے کہ ”ختم نبوت کے قوانین میں ٹیمپرنگ ہوئی تو مستعفی ہوجاؤں گا“۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیراور مجلس احرار کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ اندرون خانہ ٹیمپرنگ کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں اسی لیے وزیرقانون کویہ کہناپڑاہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کایہ بھی کہنادرست ہے کہ ”ریاست پاکستان سے اسلام نکال دیاجائے تو ہندوستان سے الگ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا“۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی پالیسیوں پر عمل پیراہوکر آئی ایم ایف سے بجٹ بنوا کر ان کا ایجنڈا بھی ساتھ لایاجارہاہے اور ملک کے مختلف حصوں سے قادیانیوں کو پرموٹ کرکے خطرناک کھیل کھیلا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت ﷺ کے مسئلے پر یہ قوم کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.