مسافران آخرت
حضرت مفتی افتحارالحسن کاندھلوی رحمۃ اﷲ علیہ : مرشد العلماء، حضرت مولانا شاہ عبدالقادررائے پوری نوراﷲ مرقدہ‘ کے خلیفہ ٔ مجاز حضرت مفتی افتحارالحسن کاندھلوی رحمۃ اﷲ علیہ 2؍جون 2019ء کو کاندھلہ ، انڈیا میں انتقال کرگئے
ڈاکٹر سید وسیم اختر رحمہ اﷲ : جماعت ِ اسلامی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سیدوسیم اختر 3؍جون 2019ء کو بہاول پور میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم بہت ہی با اخلاق اور مخلص انسان تھے ۔
شیخ عبدالحئی لدھیانوی مرحوم کے بڑے بیٹے او ر نقیب ختم نبوت کے مستقل قاری شیخ قیوم نظر لدھیانوی انتقال 12؍جون
بلال خان شہید:ؒسوشل میڈیا کے معروف بلاگر ،طالب علم اور صحافی 21سالہ بلال خان 17؍ جون کو اسلام آباد میں نامعلوم دہشت گردوں نے شہید کر دیا۔ مرحوم عشق رسول صلی اﷲ علیہ وسلم، حُبِّ صحابہ رضی اﷲ عنہم اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ایک ذہین اور باصلاحیت نوجوان تھے۔ ڈاکٹر محمد مرسی شہید رحمۃ اﷲ: مصر کے سابق صدر اور اخوان المسلمین کے رہنما ڈاکٹر محمد مرسی دورانِ قید عدالت میں پیشی کے موقع پر انتقال کر گئے۔ مرحوم، مصر کے پہلے منتخب صد ر تھے، جنھیں اسلام سے لازوال وابستگی کے جرم میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹا کر قید کر دیا گیا تھا۔ محمد مرسی ایک سچا کھرا مسلمان، مبلغ اسلام اور مردِ مجاہد تھا۔ عالمی استعمار کے ایجنٹ فوجی حکمران کے عہد اقتدار میں دورانِ قید اُن کی موت نے اُنھیں دنیا و آخرت میں سرخ رو کر دیا۔ انھوں نے موت قبول کر لی، لیکن نصب العین اور دینی غیرت و حمیت کا سودا نہیں کیا۔
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالواحد رحمۃ اﷲ علیہ: دار الافتاء، جامعہ دار التقویٰ لاہور کے رئیس، حضرت مفتی عبدالواحد 22؍ جون 2019ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ مفتی صاحب علمی حلقوں میں خاص مقام کے حامل تھے۔ وہ باقاعدہ ڈاکٹر تھے،لیکن علم دین حاصل کیا اور اﷲ کی مخلوق تک پہنچایا۔ اﷲ تعالیٰ نے انھیں دین کی نسبت سے بہت عزت عطا فرمائی۔
مدرس حرم، حضرت مولانا محمد مکی حجازی کی اہلیہ محترمہ، 19جون کو مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ تقریباً چالیس برس سے مکہ مکرمہ میں مقیم تھیں اور معتمرین و حجاج کی خدمت کیا کرتی تھیں۔ 19جون کی شام مکہ مکرمہ میں انتقال کر گیں۔ 20جون کی صبح بعد نماز فجر مسجد الحرام میں نماز جنازہ امام کعبہ نے پڑھائی اور جنت المعلیٰ میں مدفون ہوئیں۔ اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائیں، حسنات قبول فرمائیں اور سیئات سے درگزر فرمائیں، آمین۔
حضرت مولانا فیصل متین سرگانہ کے خالو محمد یوسف سرگانہ مرحوم، انتقال: 19جون۔
مجلس احرار اسلام گڑھا موڑ، چک 100کے احرار کارکن حافظ لیاقت علی کی بھابھی گزشتہ ماہ انتقال کر گئیں۔
مدرسہ معمورہ کے مدرس، قاری محبوب الرحمن کے چچا قاری عبدالرحیم مرحوم، 10جون کو انتقال کر گئے۔ اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین
دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب کئی برس سے قومہ کی حالت میں ہیں
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
مجلس احرار اسلام گڑھاموڑ کے بزرگ کارکن حافظ لیاقت شدید علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن محمد یعقوب خان خواجکزئی
چیچہ وطنی، پیرجی عبد اللطیف رحمہ اﷲ کے پوتے، پیرجی عبد الجلیل مدظلہٗ کے فرزند خلیل الرحمن علیل ہیں
حضرت مولانا محمد یسین رحمہ اﷲ (سابق مہتمم جامعہ قاسم العلوم ملتان) کے فرز ند حافظ محمد شعیب شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔ آمین