مجلس احراراسلام جنوبی پنجاب کے عہدیداران وارکان کا دوروزہ تربیتی کنونشن گزشتہ روز قائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری کی دعاکے ساتھ اختتام پذیرہوگیا،مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،عطاءاللہ شاہ ثالث ، ڈاکٹرمحمد آصف ، مولانا تنویرالحسن احرار،مولانامحمد سرفرازمعاویہ اور دیگر رہنماﺅں نے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی سامراج نے پاکستان میں چہرے بدل دیئے ہیں لیکن اپنا ایجنڈا تبدیل نہیں کیا ۔سید محمد کفیل بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی پرامن جدوجہد نامساعد حالات کے باوجود بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ ہمارا مقصد حیات بھی ہے ،انہوںنے کہاکہ مجلس احراراسلام فرقہ واریت پر کسی قسم کاکوئی یقین نہیں رکھتی ہم مسلمان ہیں اورمسلمان اوردہشت گردی دو الگ الگ متصادم نام ہیں ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ طاغوت کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ہتھیاروں سے لیس ہوناہوگا اورآج کے دور کے سب سے بڑے ہتھیار لابنگ اور میڈیاہیں ۔انہوںنے کہاکہ مجدد احرار سید ابومعاویہ ابوذربخاری سے متاثر ہونے کے بعد کسی دوسری شخصیت سے متاثر ہونے کی ضرورت پیش نہیں آئی ۔انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے قیام کے دعوے دار سیاست مدینہ سے کوسوں دور ہیں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے سیاست مدینہ کا ہونا ضروری ہے ۔سید عطاءاللہ شاہ ثالث نے کہاکہ کارکنوں کو تربیتی پراسیس سے گزار کر ہی ہم تنظیمی ڈھانچے کو بہتربناسکتے ہیں ۔ڈاکٹرمحمدآصف نے کہاکہ مجلس احراراسلام تحریکی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دعوتی اسلوب پر بھی کام کررہی ہے اور گزشتہ کچھ عرصے میں کئی قادیانیوں نے اسلام قبول کیاہے ۔تربیتی اجتماع میں اعلان کیا گیا کہ تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت 1953ءکے دس ہزار شہداءکی یاد میں مارچ میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنسوں میں ریاست مدینہ کے خدوخال پر بھی روشنی ڈالی جائے گی ۔ بعدا زاں عبداللطیف خالد چیمہ میاں چنوں میں مجلس احراراسلام کے معاون خصوصی حکیم محمد اکرام عابد کے انتقال پر ان کے فرزند حافظ محمد طیب سے تعزیت کا اظہار کیا اورمرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر قاری محمد قاسم ، مولانا محمد سرفراز معاویہ اور حافظ محمدسلیم شاہ بھی موجود تھے ۔