مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی دپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ دینی مدارس و مساجد اسلام کے قلعے ہیں جو قیامت تک قائم و دائم رہیں گے اور یہ مدارس تعلیم وتربیت سے آراستہ رجال کار تیارکررہے ہیںجو معاشرے کی بھلائی میں اپنا کردار ادا کررہے ہےں ،انہوں نے کہا کہ مدارس کا دینی اقدار کے تحفظ میں اہم کردارہے مساجد اورمدارس محبت وبھائی چارہ کی آواز معاشرہ میں مفید کردار اداکرتی ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میںدین سے وابستگی کا جذبہ مدارس کاپیداکردہ ہے مدارس کو بند کرنا دین دشمنی کے مترادف ہے یہ اسلام کے قلعے ہیں اور ان قلعوںکی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے انہوںنے کہاکہ کل ناصرباغ لاہورمیں تحفظ مدارس کانفرنس میں بھرپورشرکت کریںگے اوراس کانفرنس کی کامیابی کے لیے تمام کارکنوںسے اپیل کی ہے کہ وہ اس میںبھر پورشرکت کریں انہوں نے کہاکہ مدارس کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے لیکن یہ مدارس تاقیامت اللہ کے فضل وکرم سے چلتے رہیں گے۔