مجلس احرارا سلام پاکستان کے ناظم دعوت و ارشاد ڈاکٹر محمد آصف سہ روزہ دورے پر گزشتہ روز چیچہ وطنی پہنچے اور مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کر کے ہدایات لیں،وہ (آج )بدھ کو خان دا چک (کمالیہ) کا تبلیغی دورہ کریں گے ،کمالیہ سے حاجی احسان احمد ، حاجی عبدالکریم قمر جبکہ چیچہ وطنی سے مولانا منظور احمد ، مولانا محمد سرفراز معاویہ اور دیگر ساتھی ان کے ہمراہ ہوں گے ، علاوہ ازیں جامع مسجد بلاک نمبر 12 چیچہ وطنی میں دعوت و ارشاد کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے طویل تفتیش و تحقیق کے بعد قادیانیت ترک کی اور حلقہ بگوشِ اسلام ہوا ،انہوں نے کہا کہ عقید ختم نبوت اُمت کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ اور پلیٹ فارم ہے، جبکہ قادیانیت ایک دھوکے کا نام ہے،انہوں نے کہاکہ قادیانی ملکی وبین الاقوامی سطح پر دھوکہ دے کر سادہ لوگوں کو پھنساتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مجلس احرارا سلام اکابر اہل حق کی جماعت ہے جو تحفظ ختم نبوت کے مشن پر کام کررہی ہے اور ہم قریہ قریہ عقید ختم نبوت کے تحفظ کی دعوت لے کر پھر رہے ہیں،