مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فوادکی برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ مرزا مسرور کا معتمد خاص قادیانی طارق محمود احمدودیگر قادیانیوں سے ملا قاتیں افسوسناک ہیں حکومت اس کی وضاحت پیش کرے ،انہوں نے کہاکہ اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھنے والوں سے اچھی توقع نہیں کی جاسکتی ،قادیانی ملک کے وفادار نہیں بلکہ دشمن ہیں،ان کی خطرناک سازشوں سے محتاط رہنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو ناکام کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے اورپاکستان کے اندر موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلا کر اس کو کمزور کرنا چاہتا ہے ،حکمران اور سےاستدان اپنی انا کی جنگ سے باہر نکلیں اور ملک کی سلامتی وبقاءکی خاطر متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ہر گھناﺅنی سازش کے پیچھے قادےانی عناصر کا م کررہے ہیں ان کے خلاف بھی ردالفسادجیسا آپریشن کرکے چناب نگر میں حکومتی رٹ قائم کرتے ہوئے ریاست کے اندر ریاست کے تصور کو ختم کیاجائے۔ انہوںنے مزید کہاکہ اقتدار کی راہداریوں میں چھپے قادیانی ملک کو معاشی طور پر کمزور کرناچاہتے ہیں۔فتنہ قادیانیت کی اندرون ملک بڑھتی ہوئی سرگرمیاںملکی سلامتی و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔