مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ ملعونہ آسیہ مسیح کو بری کرنے کا فیصلہ تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے ،اس فیصلے سے پوری اُمت مسلمہ کے دل زخمی ہوئے ہیں ،یہ فیصلہ قرین انصاف بھی نہیں اور انصاف کے مسلمہ اصولوں کی نفی بھی ہے ،اجلاس میں یوم غازی علم الدین شہید کے حوالے سے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا،یہ اجلاس احرار کے صدر چودھری انوار الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا،جبکہ احرار کے ناظم حکیم حافظ محمد قاسم نے بتایا کہ 12-11 ربیع الاوّل کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لےے ساتھی اپنے اپنے علاقوں میں محنت کریں ،تاکہ زیادہ سے زیادہ ساتھی کانفرنس میں شریک ہو سکیں۔