مجلس احراراسلام پاکستا ن کے زیراہتمام 21اکتوبرکو یوم”فتح قادیان“منایا جائیگا،یاد رہے کہ برٹش ایمپائر کے دوراقتدار میںقادیانیوںکے مرکز قادیان میںپہلی مرتبہ مسلما ن فاتحانہ انداز میںداخل ہوئے تھے اور3روزہ احرار تبلیغ کانفرنس قادیان میںمنعقدہوئی جس سے پوری دنیامیںقادیانیوں کاکفر بے نقاب ہوگیا۔مسلمان حضرت امیرشریعت سید عطاءاللہ شا ہ بخاری ؒ کی قیادت میں3روز تک قادیان میںمقیم رہے بعد ازاں قادیان میںمجلس احراراسلام کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کا قیام عمل میںلایا گیا ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری،نائب امیرپروفیسرخالدشبیراحمد ،سید محمدکفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،میاںمحمداویس اور قاری محمدیوسف احرار نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں کوہدایت کی ہے کہ وہ21اکتوبرکو یوم فتح قادیان منائیںاوراکابراحرار کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کاعہدکریں۔