لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے لاہورسے ملتان جاتے ہوئے چیچہ وطنی میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے تنظیمی وسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے ہالینڈ کی حکومت کی طرف سے ہونے والے توہین آمیز خاکوں کی نمائش اورمقابلوں پرشدیداضطراب کااظہار کیااورکہاکہ اگرعالمی برادری نے اس صورتحال کونہ سنبھالا تویہ آگ پوری دنیاکو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اوریہ دنیاکے امن کوتباہ کرنے کی سازش بھی ہے ۔سیدمحمدکفیل بخاری نے اس موقع پرکہاکہ آنے والے دنوں میں او۔آئی ۔سی اپناکردارادا کرے اوریو۔این ۔او اپنے فرائض منصبی کوسمجھے اس موقع پردونوں رہنماؤں نے طے کیاکہ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ صدائے احتجاج بلند کرنے کے لیے عیدالاضحی کے بعد لاہورمیں تمام مکاتب فکرکا مشترکہ اجلاس طلب کیاجائے گا۔جس میں احتجاجی لائحہ عمل کومؤثر بنانے کے لیے ضروری مشاورت کی جائے گی ۔اس موقع پریہ بھی طے کیاگیاکہ ایک آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے گی اوراس کے بعد ملک گیر سطح پراحتجاج ریکارڈکرایاجائے گا ۔سید محمد کفیل بخاری اورعبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کے لیے ٹسٹ کیس ہے جہاں سے ثابت ہوگا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے تصورپرقائم ہیںیامحض نعرے بازی ہے دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیاکہ توہین آمیز خاکوں کا سلسلہ 2006ء میں ڈنمارک سے شروع ہوا تھااورقادیانیوں نے اس کاآغاز کیا تھا ۔اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 7ستمبرکو 1974ء کی قرارداداقلیت کے حوالے سے ملک گیر سطح پر ’’یوم تحفظ ختم نبوت ‘‘بھرپور انداز میں منایا جائیگا اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرکزی دفتر احرارلاہور میں 7ستمبرکو بعد نماز مغرب یوم تحفظ نبوت کا مرکزی اجتماع ہوگا جس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماشرکت وخطاب کریں گے ۔