لاہور(پ ر)ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں ستمبرکے دوسرے ہفتے میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش اورمقابلوں کوانسانیت کے خلاف بڑاخطرہ قراردیتے ہوئے متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان ،جمعیت علماء اسلام اورکئی دیگر دینی جماعتوں کے زیراہتمام گزشتہ روزملک بھر میںیوم تحفظ ناموس رسالت ﷺمنایاگیا ۔خطبات جمعۃ المبارک کے موقع پرتمام مکاتب فکر کے رہنماؤں علماء کرام اورخطباء عظام نے صدائے احتجاج بلند کی اور عوام کوبیدار اور منظم کرنے کے لیے جناب نبی کریم ﷺ کی حرمت وتقدیس پرتفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ محسن انسانیت ﷺ کی توہین کے مرتکبین دنیاکے امن کوتہہ وبالا کرنا چاہتے ہیں۔قائداحرار سیدعطاء المہیمن بخاری ،شیخ الحدیث مولانا زاہدالراشدی ،مولاناعبدالرؤف فاروقی ،، حافظ عاکف سعید ،ڈاکٹرفریداحمدپراچہ ،مولانامحمدامجدخان ،قاری محمدزواربہادر،سردارمحمدخان لغاری،مولانامحمدالیاس چنیوٹی ،قاری محمدرفیق وجھوی،علامہ سیدضیاء اللہ شاہ بخاری ،سیدمحمدکفیل بخاری ،عبداللطیف خالدچیمہ اورکئی دیگر مرکزی رہنماؤں نے اپنے اپنے بیانات اورخطبات میں کہاکہ حضو ر پاک ﷺمقصودکائنات ہیںآپ کے لیے دنیاسجائی گئی آپؐ کی شان میں گستاخی اورطعن وتشنیع کرنے والو ں کی دنیاوآخرت دونوں خراب ہوں گی ۔مولانا زاہدالراشدی نے مرکزی جامع مسجدگوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے اعلان کے بعد پاکستان کوعالمی سطح پراپنا سفارتی کردارادا کرناچاہئے تھاجونہیں کیاجارہا۔سیدمحمدکفیل بخاری نے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توہین آمیزخاکوں کی نمائش عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے اورتوہین مذہب اورتوہین رسالت کی سرپرستی کرکے ہالینڈ کی حکومت انسانیت کوتباہی کے دہانے پرلاناچاہتی ہے ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی اس معاملے میں اپنا کرداراداکرے متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ نگران حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے کوئی مؤثر کردارادانہیں کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت سازی کی تکمیل کے بعدختم نبوت کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کرکے تحریک انصاف کی حکومت کی دینی معاملات میں ترجیحات کامکمل جائزہ لیاجائیگا ،انہوں نے کہاکہ ہم نے قادیانی نواز سیاستدانوں اورحکمرانوں پرپوری توجہ دے رکھی ہے اوررابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ساری صورت حال کاجائزہ لیاجائیگا اورلائحہ عمل مرتب کیاجائیگا ۔علاوہ ازیں کراچی ،حیدرآباد،سکھر،صادق آباد،رحیم یارخان ،بہاولپور، ملتان چیچہ وطنی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال،لاہور،راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ سمیت ملک کے طول وعرض میں ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے مجوزہ انعقاد پرشدید نقطہ چینی کی گئی اورکہاگیاکہ مسلما ن ناموس رسالت اورتحفظ ختم نبوت کے لیے اپنی جانیں قربان کردیں گے لیکن اس مسئلہ پرآنچ نہیںآنے دیں گے ،ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے مرکزی دفترسے جاری اپنے بیان میں فحش اورگستاخانہ ویب سائٹس بلاک کرنے کے فیصلے پرایف آئی اے اورپی ٹی اے کے اقدام کوسراہا ہے انہوں نے کہاکہ آج ملک بھرمیں اس پراحتجاج ہوااور ضرورت پڑی تو اس پرسخت لائحہ عمل بھی اختیار کیاجائیگا کیونکہ حرمت رسول ﷺ ہمیں ہرشے سے زیادہ عزیزہے انہوں نے یہ بھی کہاکہ ختم نبوت قانون میں ترمیم اورممتازقادری کی شہادت ن لیگ کے سیاہ ترین اقدامات تھے ۔تحریک انصاف کے اقتدار کے آنے پرہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ انتباہ بھی کرتے ہیں کہ وہ دین دشمنی اورقادیانیت نوازی سے باز رہے ورنہ اس کا حشر ن لیگ سے بھی بدترہوگا۔