مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، مولانا فیصل متین سرگانہ، مولانا سید عطاءالمنان بخاری، مولانا عبدالقیوم، شیخ حسین اختر لدھیانوی، قاری عبدالناصر صدیقی، سعید احمد انصاری، حافظ شاکر خان خاکوانی، جاوید شیخ، عدنان ملک، عثمان یوسف، ڈاکٹر عبدالغفور اور محمد فرحان الحق حقانی نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ھوئے کہا ہے کہ شخصیت کو اسلام کے بنیادی رکن سے بڑا کہنا جہالت ھے، نواز لیگ کے کارکنان اپنے قائد کی ہمدردی میں شعائر اسلام کا مذاق اڑانے سے باز رہیں، اسطرح کے بیانات دینا دین بیزاری کا واضح ثبوت ییں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں سیکولر قوتوں کے نرغے میں ہیں، انہوں نے کہا ک پے در پے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پرزور مذمت کرتے ہیں اور جو ان واقعات میں شہید ھوئے ہیں انکے لواحقین کے غم میں مجلس احرار اسلام برابر کی شریک ھیں، انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات کی آڑ میں الیکشن کا التوا نہیں ھونا چاہیئے اور الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق انتخابات 25 جولائی کو ھی پر امن ماحول میں اور شفاف ھونے چاہئیں۔