پشاورمیں دھماکے کی شدیدمذمت، انتخابی امیدواروں کی سکیورٹی یقینی بنایاجائے: سید عطاء المہیمن بخاری
مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیرسید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اورقاری محمد یوسف احرار نے پشاورمیں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 12افراد کی شہادت پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے اسے ناکام سیکورٹی قراردیاہے اورکہاہے کہ انتخابی امیدواروں کی سیکورٹی کویقینی بنایاجائے ۔انہوں نے فوجی ترجمان کے اس بیا ن کہ ’’خلائی مخلوق سیاسی نعرہ ہے ہم خدائی مخلوق ہیں‘‘پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ خدائی مخلوق ،خلائی مخلوق سے زیادہ طاقتور ہے ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے راناثناء اللہ سمیت بعض سیاسی رہنماؤں کے اس بیان کہ ’’ہم ختم نبوت پرمکمل ایمان رکھتے ہیں ‘‘پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ یہ بتائیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کادعویٰ کرنے والوں کو کافر،مرتد،دجال وکذاب اورواجب القتل سمجھتے ہیں کہ نہیں اورمرزاغلام احمدقادیانی کے بارے میں ان کی کیارائے ہے ۔علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے اور راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کوقانون کے کٹہرے میں لایاجاناضروری ہے اس میں کسی کوکسی قسم کا استثناء نہیں دیاجاناچاہیے