تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارختم نبوت

اخبارختم نبوت

قادیانی سالانہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے:تحریک ختم نبوت
لاہور( 3مئی)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے قادیانی جماعت کی طرف سے رپورٹ بابت 2017 ء کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور خلاف واقعہ قرار دیا ہے ، ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنوینر اور مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے تبصرے اور ردِ عمل میں کہاہے کہ’’ احمدیوں کو سیاست سے دُور رکھنے کی کوشش کا الزام‘‘درست نہیں،بلکہ یہ خود قادیانیوں کی اپنی وجہ سے ہے ،انہوں نے کہاکہ 2017 ء کی قادیانی سالانہ رپورٹ میں احمدیہ برادری کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے ’’برُا‘‘ سال قرار دینا بھی سراسر یکطرفہ اور خلاف حقیقت ہے ، انہوں نے کہاکہ سالانہ رپورٹ کے مطابق انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کے ذریعے احمدیوں کو اِنتخابی فہرستوں کے اندراج سے ہرگز محروم نہیں کیا گیا، بلکہ خود قادیانی جماعت نہ تو بطور غیر مسلم اپنے ووٹ درج کراتی ہے اور نہ غیر مسلم اقلیتی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیتی ہے ،اس طرح قادیانی اپنی متعینہ قانونی اور آئینی حیثیت کو مسلسل چیلنج کررہے ہیں ، جو دراصل ریاستی رِٹ کو نہ ماننے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ عجیب بات ہے کہ وہ ریاست سے حقوق تو حاصل کرتے ہیں، لیکن اپنے فرائض انجام دینے کو تیار نہیں ہیں اور یہ طرز عمل بغاوت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 7 ؍ستمبر 1974 ء کی قرار دادِا قلیت اور 26 ؍اپریل کے اینٹی قادیانی ایکٹ کو تسلیم نہ کرکے قادیانی کیونکر ہندو ، سکھ ، مسیحی پیروکاروں کی مثال دیتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جب وہ ملک کی ساتویں اقلیت ہیں تو وہ اقلیتی دائرے میں رہنا کیوں پسند نہیں کرتے ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی الگ انتخابی فہرستیں ان کی الگ شناخت کے لیے بنی ہوئی ہیں تو پھر وہ اپنی شناخت کو مسلمانوں میں ضم کیوں کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ قادیانی جماعت کی طرف سے یہ الزام لگانا کہ میڈیا میں ’’ان کو رِپورٹ نہیں کیا جاتا‘‘ ، بھی سراسر جھوٹ ہے ۔بی بی سی اُردو ، وائس آف امریکہ برابر اُن کا موقف نشرکررہے ہیں اور اخبارات خصوصاًـانگریزی اخبارات میں بھی ان کا یکطرفہ مؤقف سامنے آتا رہتا ہے۔ جس میں بیلنس بھی نہیں ہوتا ،بلکہ ان کا اپنا ایک اخبار بھی ہے ،جبکہ مغربی پریس بھی ان کی پشت پر کھڑاا نظر آتا ہے ،تاہم پھر بھی اس صورتحال کے وہ خود ہی ذمہ دار ہیں، کیونکہ جب وہ ریاستی و عدالتی قوانین کو ہی نہیں مانتے تو اخبارات ایک فتنہ پردازاور باغی گروہ کا جو اپنے آپ کو مسلمان اور دنیا کے دواَرب مسلمانوں کو کافر سمجھتا ہے، تو وہ ان کا موقف کیونکر چھاپیں ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سال میں ایک قادیانی عبادت گاہ پر حملہ ہوا۔ جس کے مجرم سزابھی پاچکے ہیں۔ جبکہ بیسیوں مساجد و مدارس اور امام بارگاہوں اور سکولوں پر حملے ہوئے ، ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ نمازی ،طالب علم اور لوگ مارے گئے۔ دہشت گردانہ حملوں کی اس ریشو کا موازنہ بھی ہونا ضروری ہے ،ہم ملکی میڈیا خصوصاََانگریزی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے علاوہ غیر ملکی میڈیا سے بھی درخواست کریں گے کہ قادیانی موقف نشر کرتے ہوئے تحریک ختم نبوت کا موقف لینے کی بھی زحمت کر لیا کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ وطن عزیز میں ماضی قریب اور ماضی بعید میں ایسے شواہد موجود ہیں کہ شیعہ، سنی فسادات اور مسلم عیسائی فسادات کے پیچھے قادیانی ایلیمنٹ کا ہاتھ تھا ، شامنتی نگر ،خانیوال اور چنیوٹ ،کی مثالیں تاریخ کے ریکارڈ پر پوری طرح موجود ہیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ جب تک قادیانیوں کو ان کی آئینی حیثیت کے دائرے میں رہنے کا پابند نہیں بنایا جاتا۔ تب تک کشیدگی ختم کرنا ناممکن ہے ۔
خوشاب:قادیانی مراکزبندکرنے کا خیرمقدم:ختم نبوت رابطہ کمیٹی
لاہور(9مئی)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے ضلع خوشاب میں قادیانیوں کے 24 اِرتدادی مراکز کو قانونی طور پر سِیل کردینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آغاز ہی میں کارروائی کرلی جاتی توصورتحال خراب نہ ہوتی ،متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے ضلع خوشاب کی سرکاری انتظامیہ کی طرف سے مساجد کی شکل میں بننے والے قادیانی معبد بند کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ امتناع قادیانیت ایکٹ کے عین مطابق ہے اور اس قانونی عمل کے دائرے کو پورے ملک میں پھیلانے کی ضرورت ہے،تاکہ قادیانی اپنے ارتدادی مراکز جو انہوں نے مساجد کی شکل میں بنائے ہوئے ہیں کی وجہ سے سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ اور فریب دے کر قادیانیت کے نرغے میں نہ لاسکیں ، انہوں نے کہا کہ 1974 کی قرادادِ اقلیت اور 1984 کے اینٹی قادیانی ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد کرکے متعلقہ قوانین کے تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ مسلمان قادیانیوں کے دھوکے سے بچ سکیں ۔
سیالکوٹ: قادیانی یادگارکی تعمیرروکنا ڈی سی کا مستحسن قدم ہے
لاہور(14مئی)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے سیالکوٹ میں علامہ محمد اقبال مرحوم کی رہائش گاہ کے عقب میں ایک رہائشی بلڈنگ کو مرزا غلام قادیانی کی یادگار کے طور پر مخصوص کرکے اس کو عجائب گھر کے طورپر تعمیر کرنے سے قانوناًڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی جانب سے روکنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خیرمقدم کیاہے ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ اس تعمیر کومحض روکناکافی نہیں بلکہ اس کو دفعہ 145کی کارروائی کے تحت سِیل کیاجائے اوراس بلڈنگ کو کسی طور پربھی قادیانی سرگرمیوں کے لئے استعمال نہ ہونے دیاجائے ،بصورت دیگر لاء اینڈآرڈر کی صورت حال پیداہوگی، جسکی ذمہ داری قادیانیوں اورسرکاری انتظامیہ پرعائد ہوگی ،انہوں نے اس امر پرتشویش کااظہار کیاکہ بعض حکومتی اورسرکاری اداروں میں قادیانی اثرورسوخ بڑھ رہاہے جبکہ قادیانی مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
قادیانی دنیا
سیالکوٹ،قادیانیوں کی عبادت گاہ کو جزوی طور پرمنہدم کردیا گیا
سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں قادیانیوں کی عبادت گاہ کو جزوی طور پر منہدم کر دیاگیا۔مذہبی تنظیموں کے مشتعل کارکنان نے محلہ کشمیریاں میں قائم قادیانیوں کی عبادت گاہ بیت الذکر کے مینار اور چاردیواری گرانے کے علاوہ زیر تعمیر مبینہ عجائب گھر کو بھی نقصان پہنچایا۔ بد ھ کی رات12بجے کے قریب مذہبی تنظیموں کے مختلف کارکنان نے سابق وزیرآزادکشمیرحامد رضا کی قیادت میں محلہ کشمیریاں میں قائم قادیانیوں کی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کارکنان سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ مینار بنانے کی اجازت قادیانیوں کو نہیں لہٰذا انہوں نے یہ مینار خود گرا دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ نے کسی بھی شخص یا جماعت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کوشش کی تووہ شہر کو لاک ڈاؤن کردینگے ۔ بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ۔
https://jang.com.pk/news/497594

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.