جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حلف نامے والے فیصلے کو تاریخ ختم نبوت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:سید عطاء المہیمن شاہ بخاری
مجلس احراراسلام پاکستان اورتحریک تحفظ ختم نبوت کے سربراہ سید عطاء المہیمن بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور نائب امیرسید محمدکفیل بخاری نے عقیدۂ ختم نبوت والے حلف نامے کے مسئلے پراسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے تفصیلی فیصلے پرانتہائی خوشی کااظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کومسلمانوں کی کامیابی اور قادیانیوں اور قادیانی نواز عناصر کی ناکامی ونامرادی سے تعبیرکیاہے ۔مجلس احراراسلام کی قیادت نے کہاہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اس فیصلے کوختم نبوت کی تحریک اورختم نبوت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائیگا،انہوں نے کہاکہ ہم آئینی جدوجہد پریقین رکھتے ہیں اورآئین اور قانون کے تحت قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں۔کوئی سازش یادنیاکی کوئی طاقت ان کومسلمانوں کی صفوں میں لاکھڑا نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کے عقائد کفریہ ہیں اور مرزاغلام احمد قادیانی نے خود اپنے آپ کوامت مسلمہ سے الگ کرلیاتھا ۔انہوں نے ہیومن رائٹس واچ کے اس مطالبے کو ہدف تنقید بنایاکہ قادیانیوں کو مسلم ووٹرز کے طور پرووٹ کاسٹ کرنے دیاجائے ،انہوں نے کہاکہ قادیانی جب تک اپنی اسلامی وآئینی حیثیت تسلیم نہیں کرتے اوراقلیتی دائرے میں پابند نہیں ہوتے تب تک مسلم قادیانی کشیدگی باقی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایمان وعقیدے کا مسئلہ ہے ،سیاسی رہنما قادیانیوں کو اپنی صفوں سے نکال باہرکریں ،انہوں نے کہاکہ قادیانی ریاست ،آئین اور قانون کے باغی ہیں ان کے ساتھ باغیوں جیسا سلوک کیاجائے اورربوہ میں ریاست کے اندرریاست جیسا ماحول ختم کیاجائے ۔