عوام الیکشن میں مخلص امیدواروں کو کامیاب کرائے: عبداللطیف خالد چیمہ
ملتان(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ کرپٹ لوگوں کومختلف پارٹیوں کی طرف سے ٹکٹ دیناعالمی قوتوں کے ایجنڈا کاحصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی استعمار ہمارے طے شدہ اسلامی قوانین ،تحفظ ناموس رسالت ،امتناع قادیانیت ایکٹ کوختم کرانا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اجتماعی قوت کے ساتھ لادین طاقتوں کامقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سامراجی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کرپٹ لوگوں کوووٹ نہ دے، تاکہ مخلص قیادت سامنے آسکے۔