الیکشن سے قبل قادیانی افسران کی ملتان اور ڈیرہ خازی خان تعیناتی پر احتجاج کرتے ہیں: سید محمد کفیل بخاری
ملتان(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے کہا ہے کہ قادیانی آرپی او ملتان ملک ابوبکرخدابخش اوراس کے داماد وقاص کی ڈی جی خان میں تعیناتی کیخلاف دینی جماعتوں سے مل کرمشترکہ احتجاج کیاجائے گاوہ داربنی ہاشم ملتان میں پریس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پرمرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ،مولاناعطاء المنان ،فرحان الحق حقانی بھی موجود تھے ۔سیدمحمدکفیل بخاری نے کہاکہ موجودہ آرپی او ملتان ابوبکرخدابخش متعصب قادیانی ہے اس کادامادڈی پی او وقاص بھی جنونی قسم کاقادیانی ہے انہوں نے کہاکہ قادیانی ابوبکرخدابخش نے بطور ڈی پی اوتعیناتی کے دوران خوشاب میں مسلمانوں کوہراساں کیاایک مسلمانوں کی مسجد پرقادیانیوں کاقبضہ تھاعدالت نے اپنے فیصلے کے ذریعے مسجد کومسلمانوں کے حوالے کیاتواسی پولیس آفیسرقادیانی ابوبکرخدابخش نے مسلمان مدعی کوہراساں کیا انہیں ڈرایادھمکایا،سیدمحمد کفیل بخاری نے بتایاکہ خوشاب میں قومی ایٹمی اثاثے ہیں اس قادیانی افسرنے ان اثاثوں کے قریب آئین اسلام اورملک کے دشمن قادیانیوں کو اراضی خرید کردلائی ۔سیدکفیل بخاری نے بتایاکہ ملتان میں قادیانی آرپی او اورڈی پی اوڈی جی خان میں قادیانی ڈی پی او کی تعیناتی کیخلاف احتجاج کیلئے مجلس عمل سمیت دیگردینی جماعتوں سے رابطے کرلیے ہیں،جلدلائحہ عمل طے کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ نگران حکمران قادیانیت نوازی سے بازآجائیں ورنہ وہ اللہ کی پکڑسے بچ نہیں سکیں گے ۔