نام نہاد انسانی حقوق کے علمطردار توہین رسالت کے ذریعے انسانیت کی تذلیل کررہے ہیں: سید عطاءالمھیمن بخاری
متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان اورمتعددجماعتوں کی اپیل پرہالینڈکی پارلیمنٹ میں توہین آمیزخاکوں کی نمائش کے اعلان اورمسلم خواتین کونقاب سے روکنے کے خلاف قانون سازی پرجمعتہ المبارک کے خطبات میں ملک گیرسطح پراحتجاج کیاگیااورجمعہ کویوم تحفظ ناموس رسالت کے طورپرمنایاگیا۔مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماؤں سید عطاء المہیمن بخاری ،مولانازاہدالراشدی ،حافظ عاکف سعید،مولانا عبدالرؤف فاروقی ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، مولانا محمدالیاس چنیوٹی ،سید محمدکفیل بخاری ،راناشفیق خان پسروری،قاری محمدزواربہادر،قاری محمد رفیق وجھوی اور کئی دیگر رہنماؤں نے اپنے اپنے بیانات اورخطبات جمعتہ المبارک میں اس امر پرشدیداحتجاج کیاکہ انسانی حقوق کے علمبردار محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم پرتنقید کرکے پوری انسانیت کی توہین کررہے ہیں اور دنیاکے امن کوتہہ وبالاکرنا چاہتے ہیں،متعددمقامات پرقراردادیں بھی منظورکی گئیں اور اس عزم کا اظہارکیاگیاکہ پیغمبرامن ،محسن انسانیت جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے ذریعے ہی ہم دنیاسے بدامنی ختم کرکے امن قائم کرسکتے ہیں۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیرعبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ سب سے پہلے یہ کام قادیانیوں نے کیااورتوہین آمیزخاکے قادیانیوں نے جاری کیے ۔انہوں نے کہاکہ قادیانی کائنات کے بدترین گستاخِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اورعالمی کفر یہ طاقتوں کے مہرے کے طورپراسلامی تعلیمات کے خلاف نبردآزماہیں۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے انتخابی اصلاحات کے نام پرعقیدۂختم نبوت والی عبارت کوحلف نامے سے نکالاان کی سازش بھی ناکام ہوئی اوروہ خود اپنی ہی حکومت کے دورمیں رسواہوئے ۔انہوں نے کہاکہ محبت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے دین کی اساس ہے اس پرکسی قسم کی لچک پیدانہیں کی جاسکتی اورہماری بے لچک کٹمنٹ منصب رسالت اورختم نبوت کے ساتھ ہے ،انہو ں نے اس امرپرشدیداحتجاج کیاکہ بعض علاقوں میں قادیانی افسران تعینات کرکے اشتعال پیداکیاجارہاہے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ قادیانی ابوبکرخدابخش آراوپی ملتان اورقادیانی ڈی پی او وقاص حسن نتھوکہ ڈیرہ غازی خان کوان کے عہدوں سے ہٹایاجائے ورنہ ان شہروں میں صورتحال کشیدہ بھی ہوسکتی ہے ۔علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہورمیںآمدہ اطلاعات کے مطابق ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں اس عزم کا اظہار کیاگیاکہ ناموس رسالت پرجان توقربان کردیں گے لیکن آنچ نہ آنے دیں گے ۔کراچی ،ملتان ،لاہور،ساہیوال ،گوجرانوالہ ،چناب نگر ،چنیوٹ ،کوئٹہ اور دیگر شہروں میں علماء کرام نے اپنے خطبات میں کہاکہ عقیدۂ ناموس رسالت اور عقیدۂ ختم نبوت امت کی شہ رگ ہے اس پرحملہ آور ہونے والی قوتیں دنیامیں فساد اورظلم پید اکررہی ہیں انہیں اپنے کیے کی جزاوسزایہاں بھی ملے گی اوراگلی دنیامیں بھی ملے گی۔