ہالینڈمیں مسلم خواتین کے نقاب پرپابندی تمام دینی رہنماآج ہالینڈکے خلاف احتجاج ریکارڈکروائیں:عبداللطیف خالدچیمہ
متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ،خطباء عظام اوردینی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ ہالینڈکی پارلیمنٹ میں مجوزہ توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے اعلان اورمسلم خواتین پرنقاب کی پابندی کیخلاف آج خطبات جمعۃ المبارک میں احتجاج ریکارڈکرائیں۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ ہالینڈمیں توہین آمیز خاکوں کے اعلان سے پورے عالم اسلام میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے جبکہ مسلم خواتین کے نقاب اوڑھنے پرپابندی پرسنل لاء اور انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ہالینڈ کے سفیر کودفتر خارجہ میں طلب کرکے مسلم امہ کے جذبات سے آگاہ کریں اور احتجاج ریکارڈکروائیں۔