قرآن کوسمجھ کر پڑھنے سے ہمیں اس کے حقوق کا حقیقی ادراک ہوگا:سید محمد کفیل بخاری
مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ قرآن ،رمضان اور پاکستان آپس میں لازم وملزوم ہیں اور جڑے ہوئے ہیں ،قرآن کریم کے ہم پر جو حقوق ہیں ،قرآن کوسمجھ کر پڑھنے سے ہمیں اس کے حقوق کا حقیقی ادراک ہوگا،وہ احرار کے زونل آفس میں افطار ڈنر کے موقع اظہار خیال کررہے تھے ،سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ مجلس احرار اسلام نے رمضان المبارک کے دوران’’پیغام ختم نبوت‘‘ کی جو مہم شروع کی تھی ،وہ جاری ہے ،لاہور اس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آئے ہیں ،اس وقت ملک بھر میں مبلغین احرار وختم نبوت اس مہم کو آگے بڑھارہے ہیں ،،انہوں نے احرار کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے تنظیمی وجماعتی امور پر مشاور ت کی ،اور طے پایا کہ 30 ۔جون ہفتہ کو مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دارِ بنی ہاشم ملتان میں طلب کیا جائے گا ،جس میں تحریک ختم نبوت کی تازہ صورتحال کے علاوہ ملکی وسیاسی حالات کا تجزیہ کرکے اپنی پالیسی وضع کی جائے گی ،دریں اثناء عبداللطیف خالد چیمہ نے ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے رکن شاہد حمید کی طرف سے اپنے اعزاز میں افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنماء اپنی نااہلیوں اور کرپشن کو چھپانے کے لئے سیاسی انارکی اور فکری انتشار پیدا کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ 27 ۔رمضان المبارک کو معرض میں وجود میں آنے والے مملکت خداداد پاکستان صرف اور صرف اللہ کی حاکمیت قائم ہونے سے ہی خوشحال اور پر امن ہوسکتی ہے ،عبداللطیف خالد چیمہ آج(جمعۃ المبارک)چودھری محمد اشرف کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں شریک ہوں گے۔