قادیانیوں کےحقوق کی بات کرنے والے پہلے ان سےاقلیتی دائرے میں رہنے کا پابند تو کریں:عبداللطیف خالدچیمہ
مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں قادیانی عبادتگاہ کو ایک ہجوم کی طرف سے نقصان پہنچائے جانے پرمذمت اور تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اس وقوعہ کی ذمہ داری ان عناصر پر ہے جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی عبادت گاہ کو مسلمانوں کی مسجد کی طرز پر تعمیر کررکھا تھا ،جبکہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ،انہوں نے کہا کہ جہاں تک مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تعلق ہے تو قادیانیوں نے انفرادی وجماعتی سطح پر آج تک اپنے آپ کو اقلیتی دائرے میں نہ تو محدود کیا ہے نہ تسلیم کیا ہے ،اور یہ طرز عمل آئین وقانون سے بغاوت پر مبنی ہے ،اس لحاظ سے قادیانی ریاست کے باغی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ان کے حقوق کی بات کرنے والے پہلے ان سے اقلیتی دائرے میں رہنے کے لئے ان کو پابند تو کریں ،اس کے بعد یہ بات کی جائے ،تو زیادہ مناسب ہوگی ،علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام کے رہنما قاری محمد قاسم جلوی اور مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے گزشتہ روز ساہیوال کا دورہ کیا اور پیغام ختم نبوت کے سلسلہ میں مولانا محمد سرفراز معاویہ نے مرکزی جامع مسجد عیدگاہ ،مسجد نور ،مدینہ مسجد ،مسجد فاروق اعظمؓ ،سکیم نمبر3 ،فرید ٹاؤن ساہیوال میں بیانات کیے اور عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت پر روشی ڈالی ،مولانا محمد سرفراز معاویہ نے مولانا محمد اسامہ عزیر کے ہمراہ ایک کارنر میٹنگ میں بھی شرکت کی ،تمام مساجد میں ختم نبوت کے وفد کا پر جوش خیر مقدم کیا گیا ،جبکہ قادیانی ریشہ دوانیوں کو بھی بے نقاب کیا گیا اور کہا گیا کہ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں ۔