مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ آنے والے الیکشن میں قادیانی نواز امیدواروں کوبے نقاب کیاجائے گااورملک میں ان کی ڈٹ کر مخالفت کی جائے گی ،وہ گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داعی اتحادامت حضرت سید عطاء المومن بخاری ؒ کے افکارونظریات وجذبات کے حوالے سے قبل نمازجمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہاکہ سید عطاء المومن بخاری نے اپنی زندگی اعلاء کلمۃ الحق اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے وقف کررکھی تھی ،انہوں نے کہاکہ سید عطاء المومن بخاری کی اولوالعزمی کوہمیشہ یاد رکھاجائیگاکہ انہوں نے پاکستان میں سب سے پہلے امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاکر استعماراوراس کے حاشیہ برداروں کوبے نقاب کرکے رکھ دیا تھا ،انہوں نے کہاکہ شاہ صاحب مرحوم نے مجلس احراراسلام کی آبیاری اورتحریک تحفظ ختم نبوت کی سرپرستی میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھی ،انہوں نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پرحاصل کیاگیاتھا اوراسلام کے نفاذسے ہی اس کی بقاوسلامتی ممکن ہے ،بعدازاں انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بزرگ رہنماقاضی فیض احمد کی ضیافت میں بھی شرکت کی جس میں حافظ محمد اسماعیل ،چودھری نذیراحمد ،حاجی عبدالکریم قمر ،راناقمرالاسلام کے علاوہ مقامی علماء کرام بھی موجود تھے۔