ضلع خوشاب میں قادیانی مراکز بند، حکومتی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے ضلع خوشاب میں قادیانیوں کے 24 ارتدادی مراکز کو قانونی طور پر سیل کردینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آغاز ہی میں کاروائی کرلی جاتی تو صورتحال خراب نہ ہوتی ،متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے ضلع خوشاب کی سرکاری انتظامیہ کی طرف سے مساجد کی شکل میں بننے والے معبد بند کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ امتناع قادیانیت ایکٹ کے عین مطابق ہے اور اس قانونی عمل کے دائرے کو پورے ملک میں پھیلانے کی ضرورت ہے ،تاکہ قادیانی اپنے ارتدادی مراکز جو انہوں نے مساجد کی شکل میں بنائے ہوئے ہیں کی وجہ سے سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ اور فریب دے کر قادیانیت کے نرغہ میں نہ لاسکیں ،انہوں نے کہا کہ 1974 کی قراداد اقلیت اور 1984 کے انٹی قادیانی ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد کرکے مطلقہ قوانین کے تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ مسلمان قادیانیوں کے دھوکے سے بچ سکیں ،