لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیرسید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈاکٹرعمرفاروق احرار،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،مولاناتنویرالحسن احرار،قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹرمحمد آصف،مولانا محمد سرفرازمعاویہ ،قاری شہزاد رسول اوردیگر نے پارلیمنٹ میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس کانام قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام سے ہٹا کر مسلمانوں کے عظیم سائنسدان ابوالفتح عبدالرحمن منصور الخزینی کے نام سے منسوب کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہے کہاکہ اس قرارداد کی وجہ سے ملک میں بڑھتی ہوئی قادیانیت نوازی کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور پارلیمنٹ میں پاس ہونے والی اس قرارداد نے پوری دنیا خاص کر پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں جس کی وجہ مسلمان خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ان رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں اس قراداد کو پاس کرانے والے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممبران انتہائی خوش نصیب ہیں اور اس عظیم کارنامے پر وہ قیامت کے دن شفاعت نبوی کے مستحق ہوں گے ،انہوں کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ بے یقینی کی فضا کا جلد خاتمہ ہوسکے ۔