مسلم ممالک کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے :سید محمد کفیل بخاری
مجلس احرار اسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے دارِ بنی ہاشم ملتان میں احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قندوز کے معصوم حافظ بچوں کا قاتل امریکہ ،دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ انسانی حقو ق کے نام نہاد ٹھیکہ دار اور این جی اوز امریکہ اور اس کے حاشیہ براداروں کو معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام اور ان کے خون کی قیمت چکانی پڑے گی ،مسلم ممالک کے بے غیرت حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،یاد رکھو ! تم سب امریکہ کے نشانے پر ہو ،تمہیں کچھ ہوا ،توکوئی تم پر آنسو بہانے والا نہیں ہوگا ۔