امیرشریعتؒ کے حکم پر مجلس احراراسلام نے سب سے پہلے 85سال قبل تحریک آزادی کشمیر شروع کی تھی : حکیم محمدقاسم
تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہم نے آج سے 85 سال قبل بھی قربانیاں دی تھیں ،جب امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ کے حکم پر تحریک کشمیر شروع کی گئی ،تب سے ہمارے کارکنوں نے شہادتوں اور گرفتاریوں سے اس تحریک کو تقویت بخشی تھی ،ان خیالات کا اظہار آج دینی جماعتوں کے مشترکہ احتجاجی پروگرام میں ناظم مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی حکیم محمد قاسم نے کیا انہوں نے کہا کہ آج بھی ضرورت اس امر کی ہے ،کہ متحد ہوکر بھارت کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کیا جائے ،بھارت نے کشمیر میں مسلمانوں پر جو ظلم وتشدد کا بازار گرم کررکھا ہے،اس کو بین الاقوامی فورمزپر لاکر بھر پور مذمت کی جائے ،او ر اقوام متحدہ کی قرار داد وں کی روشنی میں اس کا حل نکالا جائے ،حکیم محمد قاسم نے کہا کہ کشمیر میں بھارت ظلم ڈھا رہا ہے ،اور افغانستان میں قندوز کے مقام پر حفاظ طالبان پر فضائیہ نے بمباری کرکے سینکڑوں حفاظ کو شہید کیا گیا ،اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ روزِ محشر ان شہدأ حفاظ کرام کا ہاتھ امریکی ایجنٹوں کے گریبانوں پر ہوگا اور یہ معصوم پوچھیں گے ،بای ذنبٍ قتلت،کہ ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا ،انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کو یاد دلا یا کہ ارض پاک اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا یہاں اب تک اسلامی قوانین کا عملی نفاذکانہ ہونا اُن لاکھوں لوگوں سے دھوکہ کے مترادف ہے جنہوں نے ارض پاک کے قیام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔