انسانی حقوق کے دعویدار وں کو کشمیر ،افغانستان ،شام ،برما،چیچنیااورفلسطین میں بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی پامالی نظرنہیںآرہی:عبداللطیف خالد چیمہ
مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ شہداء اسلام اور شہداء ختم نبوت کا خون رنگ لاکر رہے گا اور ظالم قوتیں اپنی فرعونیت کے ساتھ اسی طرح دفن ہوجائیں گیں جس طرح روس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوئے ۔وہ گزشتہ روز مجلس احراراسلام کے زیر اہتمام جامع مسجد معاویہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سالانہ شہداء ختم نبوت اور سیرت معاویہؓ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، کانفرنس کی صدارت امیر احرار حافظ محمداسماعیل نے کی جبکہ قاری محمد اصغرعثمانی نے بھی خطاب کیا ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ قندوز کے دینی مدرسے پربم گراکر قرآن پاک پڑ ھنے والے معصوم بچوں کے قاتل کبھی زندگی میںآرام کا سانس نہ لے سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے دعویدار وں کو کشمیر ،افغانستان ،شام ،برما،چیچنیااورفلسطین میں بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی پامالی نظرنہیںآرہی ہے کیونکہ انہوں نے دانستہ آنکھیں بند کررکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ موسیوظفراللہ خان نے پاکستان کے اقتدار پر قادیانی قبضے کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی تو1953ء کی تحریک ختم نبوت چلی جس میں دس ہزار انسانوں نے اپنے مقدس خون کی قربانی دے کر پاکستان پر قادیانی اقتدار کا راستہ روکا اور بھٹو جیسے سیکولر حکمران نے قادیانیوں کو اسمبلی کے فلور پر غیر مسلم اقلیت ڈکلیئر کیا اورکہاکہ ’’قادیانی پاکستان میں وہی حقوق چاہتے ہیں جو یہودیوں کوامریکہ میں حاصل ہیں،تاکہ ہماری پالیسی قادیانیوں کے مطابق چلے‘‘۔عبدا للطیف خالد چیمہ نے کہاکہ ختم نبوت کے حوالے سے جومطالبات بھی پیش کیے جارہے ہیں ہم ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن تحریک ختم نبوت کو سیاسی اقتدار کی بھینٹ چڑھاناہماراطریقہ نہیں ہے اور نہ ہی ہم تحریک ختم نبوت کو سبوتاژ ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں ہے اور ہمارا مطالبہ بھی یہی ہے کہ قادیانیوں کو ان کے دائرے میں رہنے کا پابند بنایاجائے ،انہوں نے کہاکہ ن لیگ قادیانیت نوازی کا خمیازہ بھگت رہی ہے اور جوکوئی قادیانیت نوازی کرے گاوہ ایسا ہی خمیازہ بھگتے گا ۔قاری محمداصغر عثمانی نے کہاکہ سیدنا امیر معاویہؓ سمیت تمام صحابہ کرامؓ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادگرامی کی روشنی میں جنتی ہیں اور ہم جس صحابی کی بھی پیروی کریں گے وہ ہمیں جنت میں لے جائے گی ۔بعد ازاں مجلس احراراسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قدیم ترین کارکن نذرحسین ڈوگر مرحوم کے ڈیرے پر ایک تقریب اورضیافت کااہتمام کیاگیاجس میں مولانا محکم الدین ،حاجی عبدالکریم قمر،قاری عبیدالرحمن زاہد،راناقمرالاسلام ،حافظ محمد سلیم شاہ ،محمد اسامہ اورکئی دیگر حضرات نے شرکت کی ۔دریں اثناء عبداللطیف خالد چیمہ نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بزرگ رہنماقاضی فیض احمد سے ملاقات اور ان کی عیادت کی اس موقع پرقاضی فیض احمد نے مجلس احراراسلام کی مساعی جمیلہ اور تحفظ ختم نبوت کے لیے کردار پر عبداللطیف خالد چیمہ کوخراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ احرار کے بانی سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کہاکرتے تھے کہ احرار ایک جماعت نہیں بلکہ ایک برادری کانام ہے سوہم جب بھی ایک دوسرے کوملتے ہیں توگھر کے افراد سے ملنے کا احساس ہوتاہے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ مشکل حالات میں تحریک ختم نبوت کی پرامن جدوجہد کو جاری رکھنا سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کے نام لیواؤں کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ احرار کو یہ ذمہ داری بآحسن طریقے سے پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائیں!آمین