چیف جسٹس نے ملکی صورتحال کی درست نشاندہی کردی: عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ’’ملک کو ایسٹ انڈیاکمپنی کی طرح ٹھیکیداروں کولوٹنے نہیں دیں گے‘‘کہہ کر صورت حال کی عین صحیح نشاندہی کردی ہے ،انہوں نے کہاکہ لیکن نشاندہی کے بعد آگے کیاہوتاہے یہ دیکھناپڑے گا ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا یہ کہناکہ ’’چیئر مین سینیٹ کی کوئی عزت نہیں‘‘قرین قیاس نہیں ہے ،بلکہ خود سینیٹ کی توہین ہے البتہ وزیر اعظم کایہ کہناکہ ’’سنجرانی کوووٹ خرید کر چیئرمین بنایاگیا ۔اس پر انہوں نے کہاکہ جناب شاہد خاقان عباسی کو کیایہ پہلی دفعہ نظرآیا ہے کہ ووٹوں کی خرید وفروخت ہوئی ہے یہ تو مدتوں سے ہوتاچلاآرہاہے جس کی وجہ سے سسٹم تباہ ہوچکا ہے اور حکمران اور سیاستدان قومی دولت اور سرکاری خزانے کولوٹ لوٹ کو ابھی بھی نہیں تھکے۔انہوں نے کہا کہ جب تک مخلوق پر اللہ کا نظام نافذ نہیں کیا جائے گا ،تب تک ہمارے حالات میں کسی قسم کی کوئی بہتری ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقوں کو مسائل کی اصل جڑ کی طرف توجہ مبذول کرنی چاہئے ۔