پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے: میاں محمد اویس
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ پاکستان کی سالمیت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے پاکستان کی حیثیت ہمارے نزدیک ایک مسجد جیسی ہے اس کی عزت وتکریم ہم سب پر فرض ہے وطن سے محبت سنت نبوی ہے پاکستان کے لئے ہمارے آباؤاجدادنے بے حد قربانیاں دی ہیں،انہوں نے کہاکہ کرپشن نے ملک کی بنیادوں کوہلاکررکھ دیاہے.۔ 78سال سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایاجارہاہے اور اس کو پروان نہیں چڑھنے دیاجارہا ۔ کوئی حکمران یاسیاستدان ایسانہیںآیا جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا الیکشن میں عوام کو سبزباغ دکھائے جاتے ہیں اور مقصد حاصل ہوجانے کے بعد عوام کو چھوڑدیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب وقت ہے کہ عوام ایسے نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجیں جو قرآن و سنت کے پابند ہوں اور ملک کو صحیح نہج پر چلاسکیں،قائد اعظم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتے تھے ایسی ریاست جہاں اللہ اور اس کے رسول کاقانون ہو ۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک کلمہ کے نام پر حاصل کیاگیا تھا لیکن افسوس کہ یہاں اب تک کلمے کا نظام نافذنہ کیاجاسکا ،جب تک اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہوجاتاتب تک امن وسلامتی کاگہوارہ نہیں بن سکتا ،انہوں نے کہاکہ مجلس عمل کا بحال ہوجانا خوش آئند ہے، تمام دینی جماعتیں متحد ہوجائیں اس میں ہی ان کی بقا ء و سلامتی ہے ۔