لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ ملک کی سیاست واقتدار کو انٹرنیشنل این جی اوز کے مکمل سپرد کرنے کے خطرناک ایجنڈے کو آگے بڑھایا جارہا ہے اور اس میں حزب اقتدار وحزب اختلاف کی تمام جماعتیں شامل ہیں ،جس کا اصل مقصد ملک کی نظریاتی اساس کو پہلے ہلانا اور پھر ختم کرنا مقصود ہے ،مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متحارب سیاست دان جو کچھ کہہ رہے ہیں ،یہ کسی شریف انسان کی زبان نہیں ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کی ترجیحات کی وجہ سے ’’آئی ایم ملالہ ‘‘ کو شامل نصاب کیا جارہا ہے،آنجہانی قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کو مسلم سائنس دان کے طور پر متعارف کرایا جارہا ہے ،اور ہر سطح کے نصاب تعلیم سے اللہ ورسول ﷺ کے ذکر کو معاذاللہ ختم کیا جارہا ہے ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ دینی جماعتیں اور محب وطن حلقے نظریہ اسلام ونظریہ پاکستان کے احیاء وبقا کے لیے نکل پڑیں ،اور ہم جناب چیف جسٹس آف پاکستان نثار ثاقب کو خدا کا واسطہ دے کر اور ہاتھ جوڑ کر یہ استدعا کرتے ہیں کہ وہ نظریہ اسلام ونظریہ پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے از خود نوٹس لیں ورنہ پانی سر سے گزر جائے گا ۔