سید عطاءاللہ شاہ بخاری نے برصغیر میں آزادی کا صور پھونکا: عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور(پ ر) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور جمعیت علماء اسلام لاہور کے امیر مولانا محب النبی نے گزشتہ شام مجلس احرار اسلام کے مرکزی دفترلاہور کا دورہ کیا ،اور مجلس احرار اسلام کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کرکے ان کو امیر شریعت کا نفر نس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ،اور کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری بلاشبہ خطیب الامت تھے ،لیکن اصل بات یہ ہے کہ انہوں نے خطابت کی خدادا صلاحیتوں کو سامراج اور اس کے ایجنٹ قادیانیوں کے خلاف استعمال کیا ،جو یقیناًان کا طرۂ امتیاز ہے ،مولانا محمد امجد خان نے اس موقع پر احرار رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام مجلس احرار اسلام کی برپا کردہ تحریک ختم نبوت کی رضا کا ر جماعت ہے ،اور ہمارے لیے یہ اعزاز ہے کہ ہم اور مجلس احرار ایک دوسرے کے حلیف ہیں ،مولانا محمد امجد خان نے بتایا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن آج لاہور پہنچے گے ،بعد ازاں وہ امیر شریعت کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے ۔سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے جمعیت علماء اسلام کی طرف سے بھر پور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔