امیرشریعت کانفرنس کو حتمی شکل دے دی گئی: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری
لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کا اعلیٰ سطحی اجلاس مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں احرار کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں آج بعدِ نمازِ مغرب ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی’’ امیر شریعت کانفرنس‘‘ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،اور جملہ انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ،ممتاز اسکالر ڈاکٹر فیوض الرحمن سمیت کئی ممتاز شخصیات اور مختلف وفود نے قائد احرار سید عطاء لمہیمن بخاری سے ملاقاتیں کیں،مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،ملک محمدیوسف،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،میاں محمد اویس ،قاری محمد قاسم ،مولانا تنویر الحسن احرار ،ڈاکٹر محمد آصف،مولانا محمد سرفراز معاویہ ،مولانا عتیق الرحمن علوی،حافظ محمد عابد مسعود ،حافظ محمد سلیم شاہ ،قاری شہزاد رسول ،مہر اظہر حسین وینس اور دیگر رہنماؤں نے ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے حتمی میٹنگ میں پروگرام کو حتمی شکل دی ، اور ایوان اقبال ہال کا بھی جائزہ لیا ،مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قادیانیوں کی پرانی ونئی مردم شماری کے حوالے سے جو ریمارکس دیے ہیں اور جو رپورٹ طلب کی ہیں،تحریک ختم نبوت کے حوالے سے وہ وقت کی ضرورت ہے ،اور قادیانیوں کی اصل تعداد کا سامنے آنا بھی بے حد ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے بننے والے قوانین پر جس طرح وار کیے گئے، یہ جناب نبی کریم ﷺ کاہی فیض ہے کہ یہ اب تک محفوظ ہیں ،انہوں نے کہا کہ قانون توہین رسالت کے حوالے سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں نئی چھیڑچھاڑ اسی عالمی ایجنڈا کا حصہ ہے، جس کے ذریعے ملک کی نظریاتی بنیادوں کو منہدم کرنا مقصود ہے ،انہوں نے کہا کہ جس نے بھی عقیدۂ ختم نبوت اور قانون توہین رسالت کے حوالے سے منفی کردار ادا کیا وہ دنیا اور آخرت میں رسوا ہوا،انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں اور سیاست دانوں سے کہتے ہیں وہ ملک کے نظریے اور جغرافیے کے مخالفین سے اپنی دوستیاں ختم کردیں، ورنہ قادیانیت کا اژدھا نواز شریف کی طرح سب کو لے ڈوبے گا ،انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی سیاسی مجبوری نہیں ہے کہ ہم اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹیں ،انہوں نے کہا کہ ہم یقیناًبنیاد پرست ہیں اور ہماری بنیاد توحیدوختم نبوت اور اسوۂ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہے ،انہوں نے بتایا کہ آج بعدِ نمازِ مغرب، ایوان اقبال،لاہور میں ہونے والی’’ امیر شریعت کانفرنس‘‘ کی صدارت قائد احرار سید عطاء المیہمن بخاری کریں گے، جبکہ مہمان خصوصی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ہوں گے ،انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کا آغاز ٹھیک سات بجے ہوگا ،اور اس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر اور وفاق المدارس پاکستان کے صدر مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ مکہ مکرمہ،خواجہ عزیز احمد ،مولانا مجاہد الحسینی،ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری،مولانا زاہد الراشدی ،مولانا محمد احمد لدھیانوی ،حافظ عاکف سعید ،مولانا شاہ محمد اویس نورانی ،مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،علامہ زبیر احمد ظہیر ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا حافظ ناصر الدین خاکوانی ،چوھدری پرویز الہٰی، قمر الزمان کائرہ ،مہتاب احمد خان ،میاں محمد نعمان،ڈاکٹر محمد الیاس فیصل مدینہ منورہ،ڈاکٹر احمد علی سراج مدینہ منورہ،مولانا فضل الرحیم ،مفتی محمد حسن،پروفیسر خالد شبیر احمد ، مولانا زاہد محمود قاسمی ،مولانا فضل الرحمن درخواستی ،مولانا عبدالرؤف فاروقی،سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری ،مولانا عبدالرؤف مکی ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ،حافظ محمد سعید نقشبندی ،مولانا سید انیس شاہ ،سید سلمان گیلانی ،حافظ محمد قاسم گجر ،قاری سید انوار الحسن بخاری ،ارشاد احمد عارف ، مولاناڈاکٹر عتیق الرحمن شرکت وخطاب کریں گے ،کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا ۔دریں اثناء آج مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،1 بجے،جامعہ قاسمیہ ،رحمن پورہ ،اچھرہ لاہور،عبداللطیف خالد چیمہ ،1بجے ،مسجد صراط الجنۃ ،رحمن گلی ،لاہور،قاری محمد یوسف احرار ،1بجے ،جامع مسجدختم نبوت ،چندرروڈ لاہور،مولانا محمد سرفراز معاویہ 1بجے، مسجد باب المدینہ ،بینک سٹاپ لاہور،جبکہ مولانا تنویر الحسن احرار1بجے، ایوان احرار ، نیو مسلم ٹاؤ ن لاہور میں خطبات جمعۃ المبارک دیں گے، اور تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالیں گے ۔