لاہور ( پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور امیرشریعت کانفرنس رابطہ کمیٹی کے کنونیر میاں محمد اویس نے کہاہے کہ وطن عزیز سے امریکی وبیرونی تسلط اور ورلڈاسٹیبلشمنٹ کادباؤ ختم کرنے کے لئے پوری قوم کوسچے جذبہ توحیدی کے ساتھ ایک اکائی کامظاہرہ کرناچاہئے اور فرقہ واریت و طبقہ واریت کے خاتمے کے لئے سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے کردار کواجاگر کرنے کی ضرورت ہے وہ 9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس کے سلسلہ میں مرکزی دفتر احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں اراکین ومعاونین کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر قاری محمد یوسف احرار،ڈاکٹرشاہد کاشمیری ، مولانا راؤ عبدالنعیم نعمانی ،قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر نے شرکت وخطاب کیا۔میاں محمد اویس نے کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کو خراج عقیدت پیش کرنے کاسب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم جناب نبی کریمﷺ کے منصب رسالت اور ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اٹھ کھڑے ہوں،ممتازمصنف ومحقق ڈاکٹر شاہد کاشمیری نے کہاکہ حریت فکر کے لئے اکابر احرار کے طریقے کار کو جو انہوں نے برصغیر میں اختیار کیاوہی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔قاری محمد یوسف احرار نے کہاکہ ہم اپنے اکابر کے مشن کو مکمل کرکے دم لیں گے ،فتنہ قادیانیت کاتعاقب اورانسانوں کوانسانوں کی غلامی نکال ایک اللہ کی غلامی میں لانا ہمارامنشور ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ9مارچ کوایوان اقبال لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس کے انتظامات تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں جس میں تمام دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماوقائدین شرکت وخطاب کریں گے ۔اجلاس میں راجہ ظفرالحق کمیٹی کو حکومت کی طرف سے دبائے رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے بدترین قادیانیت سے تعبیر کیا گیا مجلس احراراسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمدقاسم نے بتایا ہے کہ 4مارچ کو مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں سالانہ شہداء ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں احراررہنماؤں کے علاوہ مختلف مکاتب فکیر کے رہنما شرکت وخطاب کریں گے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجلس احراراسلام کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ آئندہ چنددنوں میں لاہور آئیں گے اور وہ مرکزی دفتر میں ہی قیام کریں گے اور 9مارچ کوہونے امیر شریعت کانفرنس کے انتظامات کی براہ راست نگرانی کریں گے اس دوران وہ لاہور کی مختلف مساجد ومدارس میں علماء کرام اورمختلف جماعتوں کے رہنماؤں اور ممتاز شخصیات سے ملاقات کرنے کے علاوہ شہر بھر مختلف اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے ۔