ختم نبوت ایمان کا جزوہے ،قادیانی کافرہیں: رانا ثنا اﷲ
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء ا ﷲ نے علما کنونشن سے خطاب میں کہاکہ ختم نبوتﷺ میرے ایمان کا بنیادی جزو ہے ۔ ختم نبوت ﷺ پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ قادیانی کافر اور غیر مسلم ہیں اور دین کے اندر فتنے کا سبب ہیں۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore
/2018-01-07/page-12/detail-10
برطانیہ: اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
لندن(آئی این پی) برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ جبکہ مسلمان ہونے والی آبادی کا 66 فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے ، گزشتہ چند برس میں ایک لاکھ سے زائد افراد دینِ حق قبول کرچکے ہیں۔ گزشتہ برس 5000 سے زائد برطانوی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔ گزشتہ 10 برس کے مقابلے میں برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والے افراد کی تعداددُگنی ہوچکی ہے ۔ ان میں اکثریت نوجوان سفید فام خواتین کی ہے جو معاشرے کی بے راہ روی اور مادہ پرستی سے سخت نالاں ہیں۔ برطانیہ میں کثیرالمذہبی تنظیم فیتھ میٹرز نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ برطانیہ میں اسلام تیزی سے فروغ پارہا ہے اور اسے قبول کرنے والے خواتین و حضرات کے مطابق اسلام پر عمل پیرا رہتے ہوئے برطانیہ میں رہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ معاشرے سے مکمل مطابقت رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر کی سالی لورین بوتھ نے جب اسلام قبول کیا تو اس کے بعد بھی دینِ اسلام کے دائرے میں داخل ہونے کا رجحان بڑھا۔ تاہم فیتھ میٹرز نے کہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے اسلام قبول کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ وہ مغربی طرزِ زندگی کے خلاف ہیں بلکہ عام نارمل افراد دین کی جانب مائل ہورہے ہیں اور وہ اسلام کو مغربی معاشرے اور اقدار کے ساتھ ہم آہنگ بھی سمجھتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام قبول کرنے والے افراد کی بہت قلیل تعداد ہی شدت پسندی کی جانب مائل ہے ۔ اسلام قبول کرنے والے ہر چار میں سے ایک نے اعتراف کیا ہے کہ ایک باعمل مسلمان برطانوی معاشرے سے فطری طور پر متصادم ہے ۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore
/2018-01-07/page-12/detail-16
ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا : عمران خان
اسلام آباد (ویب ڈیسک،16جنوری)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی دباؤ کے باوجود ختم نبوت کے معاملے پر سیاست نہیں کی۔جب تک حکومت جواب نہیں دیتی ،تب تک حکومت کے لئے مسئلہ بڑھتا جائیگا۔ منگل کو دربار گولڑہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی قبول نہیں ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہاں بطور سیاستدان نہیں ٗبحیثیت مسلمان آیا ہوں، اسی لئے ختم نبوت کے معاملہ پر سیاست نہیں کی ٗ جب لوگ سڑکوں پر تھے تب بھی سیاست نہیں کی۔ حالانکہ اس وقت پارٹی کا سخت دباؤ تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا ٗعشق رسول ﷺکے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا، پوری قوم ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو جاننا چاہتی ہے ، جب تک حکومت جواب نہیں دیتی تب تک اس کے لئے مسئلہ بڑھتا جائیگا، حکومت کو حلف نامے میں تبدیلی کرنے کی وجوہات بتانا ہوں گی۔
ختم نبوت بل کے معاملہ پر تحریک انصاف نے کیا کردار ادا کیا تھا؟ کپتان نے بڑا راز فاش کر دیا
سینٹ:ختم نبوت کو نصاب میں شامل کرنے کی قراردادمنظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار۔ 22 جنوری)سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے زیر انتظام تمام تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کو شامل کیاجائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے قرار داد کی مکمل تائید حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ وزیر مملکت برائے قومی تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت نے نصاب میں ختم نبوت کو شامل کیا ہے اور طلباء کو پڑھایا جارہا ہے ایوان نے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے ۔
https://daily.urdupoint.com/livenews/2018-01-22
/news-1382816.html
آزادکشمیر کابینہ نے ختم نبوت کیلئے قانون سازی کی منظوری دیدی
مظفر آباد (صباح نیوز) آزاد جموں وکشمیر کابینہ نے خطہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 میں ترمیم اور آزاد کشمیر میں پاکستان کی طرز پر ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔ ختم نبوت سے متعلق جو قوانین پاکستان میں رائج ہیں انہیں من و عن آزاد کشمیر میں نافذ کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین کابینہ راجہ نثار احمد خان ،چودھری محمد عزیز، نورین عارف ،سردار میر اکبر ،ڈاکٹر نجیب نقی ،شوکت شاہ ،فاروق سکندر ،مشتاق منہاس ،ناصر حسین ڈار ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر ،سیکرٹری مالیات فرید تارڑ ،اے سی ایس ترقیات ،اے سی ایس جنرل ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،سیکرٹری سروسز ،پرنسپل سیکرٹری ،سیکرٹری قانون ،سیکرٹری اطلاعات و دیگر حکام نے شرکت کی۔ کابینہ اجلاس میں آزادکشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ سیکرٹری قانون نے ختم نبوت سے متعلق قانون سازی بارے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ختم نبوت سے متعلق قانون سازی کے بعد صدر ،وزیر اعظم ،وزراء ،ممبران اسمبلی کے حلف ناموں میں بھی ترمیم ہو گی۔ عبوری آئین میں ترمیم ہونے کے بعد انتخابی قوانین میں بھی ترمیم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال آزادکشمیر میں ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت سے متعلق لیگی اراکین اسمبلی سید علی رضا بخاری اور راجہ محمد صدیق کی طرف سے قانون ساز اسمبلی میں قراردادیں بھی پیش کی گئی تھیں جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی تھیں ۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore
/2018-01-24/page-12/detail-13
قادیانی عقیدۂ ختم نبوت متنازع بنانا چاہتے ہیں:عبدالغفورحیدری
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قادیانی ملک دشمن ہیں۔وہ بھارت اسرائیل اور امریکہ کے کھلونے بنے ہوئے ہیں ۔ نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ پوری امت مسلمہ کا ایمانی فریضہ ہے کہ وہ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرے اور اس کو دشمنوں کی شر سے محفوظ بنائیں۔ مولانا حیدری نے کہا کہ قادیانی لابی ایک عرصے سے سر گرم ہے اور اس کی پشت پر امریکہ ،اسرائیل کی دولت و قوت ہے جو عقیدہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے میں ہمیشہ سے کر دار ادا کر رہے ہیں،مگر کوئی مائی کا لال قادیانیوں کو پھر سے مسلمان قرار دلوانے کی جرات نہیں کرسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/
27-Jan-2018/758239