مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنما سید عطاءالمنان شاہ بخاری نے چنیوٹ مرکز احرار مدنی مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس فتنے کہ دور میں مسلمانوں کے ایمان کو بچانے کی محنت کرنی چاہیے دین اور دینی اقدار کے تحفظ ہی ہماری بقا کی علامت ہے انھوں نے کہا مجلس احرار اسلام ختم نبوت کی دینی جماعت ہے قادیانی سمیت دیگر غیر مسلموں کو دین کی دعوت دینا اور دین اسلام میں لانے کی محنت کرنا ہمارے فرض میں شامل ہے .
ابو بکر خدام قادیانی سمیت دیگر قادیانیوں کو ملک بھر میں پروموٹ کیا جارہا ہے اور حکومت ان کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اعلی عہدوں پر فائض کررہے ہیں جو کے بہت تشویش ناک ہے انھوں نے کہا 11 ’12 ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی 40 ویں سالانہ آل پاکستان احرار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں احرار کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد. سرگودھا. جھنگ . چنیوٹ اور چناب نگر کے علاقوں میں محنت زیادہ سے زیادہ کی جائے اور کانفرنس کو کامیاب بنایا جائے اس موقع پر مجلس احرار اسلام چنیوٹ کے امیر مولانا طیب چنیوٹی .سیکرٹری جنرل غلام مصطفیٰ حاک . سیکرٹری اطلاعات طلحہ شبیر اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے