علماءکرام اور عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی عقیدہ ختم نبوت کے کام کے حوالے سے تربیت کی ضرورت ہے: مولانا مغیرہ
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ ختم نبوت کے زیر اہتمام دارالمبلغین نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں جاری دورہ تربیت المبلغین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد احرارچناب نگر کے خطیب مولانا محمد مغیرہ نے کہا ہے کہ علماء کرام اورعصری تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی اس نہج پر تربیت ہوکہ وہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوت کے طریقے کو سمجھ جائیں یہی ہمارے کورس کا مقصد ہے انہوں نے کہا کہ غیر مسلم اسلام میں شک وشبہ پید اکرنے کیلئے نت نئے طریقے ایجاد کرتے ہیں جس سے اسلام کی اصل تصویر مسخ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن یہ اللہ کی قدرت ہے کہ قرآن وسنت کاپیغام حقیقی معنوں میں چودہ صدیوں سے اپنی اصلی شکل وصورت میں چلا آرہا ہے, انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ قادیانی اپنے کفرکواسلام کانام دیتے ہیں ،مرزا غلام احمد قادیانی کی تعلیمات کی روشنی میں دنیا کے سب مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہیں اور پھر ان کا سب سے بڑا مغالطہ حیات عیسیٰ علیہ السلام پر آکر ٹوٹ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اہل حق اس قسم کے مغالطوں کا سدباب کرتے چلے آئے ہیں اور نت نئے فتنوں کا تدارک ساتھ ساتھ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسل نو کیلئے ضروری ہے کہ وہ عقیدہ توحید وختم نبوت کو اچھی طرح سے پڑھیں ،سمجھیں اور حالات حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق ان کے سدباب کیلئے کمربستہ ہوجائیں ۔ڈاکٹر محمد آصف نے بتایا کہ مولانا محمد مغیرہ کا لیکچر آج بھی جاری رہیگا ،جبکہ نماز ظہر کے بعد مولانا نصیراحمداحراراورمشہور مصنف ومحقق محمد طاہرعبدالرزاق بعد نمازمغرب ردقادیانیت کے حوالے سے لیکچردیں گے جس میں وہ قادیانی ریشہ دوانیوں پر روشنی ڈالیں گے اوریہ سلسلہ 5نومبر تک جاری رہیگا۔